جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

مجھ پر تنقید کرنے والے اپنی خواتین کو یہ بینر ز تھما کرتصویر بنوائیں، میں معافی مانگ لوں گا۔۔خلیل الرحمن قمر

datetime 6  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی ) ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ مجھ پر تنقید کرنے والے اپنی خواتین کو یہ بینر’’کھانا گرم کردوں گی‘بستر خودگرم کرلو‘‘’’میں آوارہ ‘میں بدچلن‘‘ تھما کر تصویر بنوائیں میں معافی مانگ لوں گا۔خلیل الرحمان قمر نے ٹوئٹر پر ماروی سرمد کے لیے استعمال کیے گئے الفاظ پر معافی کا مطالبہ کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے دو تصاویر ٹویٹر پر شیئر کیں اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ

مجھ پر تنقید کرنے والے پہلے اپنی ماں، بہن اور بیٹی کو یہ بینرز پکڑا کر ایک تصویر اپنے اکاؤنٹ سے عورت مارچ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ٹویٹس کریں۔ مجھ پر تنقید کرنے والے اپنی ماں بہن بیٹی کو یہ بینرز پکڑا کر ایک تصویر اپنے اکاؤنٹ سے #AuratAzadiMarch2020 ٹرینڈ میں ٹویٹس کردیں میں اپنے الفاظ واپس لیتے ہوئے معافی مانگنے اور ان کی حمایت کرنے کو تیار ہوں‘ اگر یہ نہیں کر سکتے تو مجھ سے بغض پرے رکھ کر سوچو کیا میں ٹھیک نہیں؟انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ لوگ یہ کرتے ہیں تو میں اپنے الفاظ واپس لیتے ہوئے نہ صرف معافی بلکہ عورت مارچ کی حمایت کرنے کو تیار ہوں، اگر یہ نہیں کرسکتے تو مجھ سے بغض پرے رکھ کر سوچو کیا میں ٹھیک نہیں؟ چند فاحشہ غیرملکی غیر اسلامی ایجنڈے کے تحت مسلم خواتین کی تذلیل کا سبب بن رہی ہیں لیکن افسوس یہ کہ چند ایکٹریسز ان کی حمایت میں میرے خلاف اس لیے بول رہی ہیں کیونکہ میں انکو یہ کہہ کر رَد کرچکا تھا کہ میرے لکھے ڈرامے اور انکی شخصیت میں مماثلت نہیں ہیخلیل الرحمان قمر نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چند خواتین غیر ملکی اور غیر اسلامی ایجنڈے کے تحت مسلم خواتین کی تذلیل کا سبب بن رہی ہیں لیکن افسوس کہ چند اداکارائیں ان کی حمایت میں میرے خلاف اس لیے بول رہی ہیں کیونکہ میں اْن کو یہ کہہ کر رَد کرچکا تھا کہ میرے لکھے ڈرامے اور ان کی

شخصیت میں مماثلت نہیں، اس لیے میرا قلم میری مرضی کیوں نہیں؟’’میرا جسم میری مرضی‘‘ کو سپورٹ کرنے والے اینکرز کی بہنوں کی تصویریں گوگل سے بھی نہیں ملتی اپنی بہنوں کو گھروں میں قید کیا ہے ان پر پابندیاں لگاتے ہیں دوسروں کی بہن بیٹیوں کو ورغلاتے ہیں‘یہ اپنی بہنوں کو آزادی کیوں نہیں دیتے؟مصنف و ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے چند اینکرز پرسن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ کی حمایت کرنے والے اینکرز کی بہنوں کی تصویریں گوگل سے بھی نہیں ملتیں، اپنی بہنوں کو گھروں میں قید کیا ہے، ان پر پابندیاں لگاتے ہیں لیکن دوسروں کی بہن بیٹیوں کو ورغلاتے ہیں؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…