جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

عورت مارچ معاملہ، مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف ایک صفحے پر آ گئی ہیں، دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا

datetime 6  مارچ‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ عورت مارچ کے معاملے پر مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف ایک صفحے پر آ گئی ہیں ،تحریک انصاف کھل کر خواتین کے حقوق کے خلاف کھڑی ہو گئی ہے ،عورت مارچ پر مسلم لیگ (ن)کی خاموشی رجعت پسندانہ سوچ کی عکاس ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ عمران خان کو تو پہلے دن ہی

گڈ لکنگ جماعت اسلامی کا خطاب ملا تھا ،عورت مارچ کے معاملے پر ثابت ہو گیا کہ پی ٹی آئی جماعت اسلامی کا جدید نمونہ ہے، جو لوگ پی ٹی آئی کو ترقی پسند جماعت سمجھے تھے وہ مایوس ہو گئے ہیں ، جب خواتین، مزدور اور کسان کے حق کی بات ہوتی ہے یہ سارے رجعت پرست مخالفت میں کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری وہ واحد قومی لیڈر ہیں جو خواتین کے حقوق کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہیں ، ترقی پسند اور روشن خیال معاشرے کی قیام کیلئے سب بلاول بھٹو کا ساتھ دیں ،آج کے حکمران پاکستان میں ملائیت کو پروان چڑھا رہے ہیں جس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ،حقوق کی کسی بھی تحریک پر طرح طرح کے الزام لگانا رجعت پرستوں کا پرانا وطیرہ ہے، سندھ حکومت عورت مارچ کا مکمل تحفظ فراہم کرے گی ،وفاق اور دیگر صوبائی حکومتیں بھی اپنی ذمہ داری ادا کریں اور عورت مارچ کو تحفظ دیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…