اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر کالم نگارو تجزیہ کار اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ طالبان وزیراعظم عمران خان کی بڑی عزت کرتے ہیں اور ان کی بات دل سے سنتے بھی ہیں ۔ امریکہ طالبان معاہدے میں بھی وزیر اعظم عمران خان کی تمام کوششوں کے شکر گزار ہیں ۔اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ یہ وہ مذاکرات ہیں جس کے لیے امریکی صدر
ڈونلڈ ٹرمپ انکاری تھے لیکن وزیراعظم عمران خان کے پچھلے امریکہ کے دوروں میں یہ معاہدہ ہمیشہ زیر بحث رہا اور کپتان امریکی صدر کو منانے میں بالآخر سرخرو ہو گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنا جو سب سے بڑا مفاد اس میں نظر آ رہا ہے وہ یہ ہے کہ امریکہ بھی تین دفعہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر چکا ہے اور طالبان کے مذاکرات سے ان کو کشمیر کو پاکستان سے الحاق کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔