پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

امن معاہدہ امریکہ اور طالبان میں ہوا ،پاکستان فیصلوں کا حصہ نہیں ،ہمارا کردار صرف اتنا ہے، شاہ محمود قریشی نے حقیقت بیان کر دی

datetime 4  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح کیا ہے کہ امن معاہدہ امریکہ اور طالبان میں ہوا ،پاکستان فیصلوں کا حصہ نہیں ،ہمارا کردار سہولت کار کا ہے، بھارت کا افغانستان میں سکیورٹی پر کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے بھارت نے ہمیشہ تخریب کاری کو فروغ دیا ،افغانستان میں عدم استحکام کی صورت میں پاکستان مزید مہاجرین نہیں سنبھالے گا،ایران کی افغانستان سے سرحد لگتی ہے،

اسے داعش سے خطرات ہیں، ہم داعش کو افغانستان میں مضبوط ہوتا دیکھنا نہیں چاہتے، افغان پناہ گزینوں کی باعزت واپسی چاہتے ہیں،آئندہ کسی عدم استحکام کی صورت میں شاید پاکستان مہاجرین کا بوجھ نہیں اٹھاسکے گا، اگر افغانستان میں تشدد بڑھا تو پاکستان پر بھی اثر آسکتا ہے،دونوں ممالک کے درمیان ہمیشہ شکوک و شبہات رہے ہیں، کابل کو کسی وہم کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں،ایران کا کشمیر کے معاملے پر موقف بھی حوصلہ افزا ہے۔ بدھ کو سینیٹ میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے پر پالیسی بیان دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغانستان میں 19سال کی طویل لڑائی آسان نہ تھی اور اب امن کی طرف جو پہلا قدم اٹھایا گیا ہے یہ بھی کوئی آسان راستہ نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ کم ازکم مجھے کوئی غلط فہمی نہیں ہے کہ یہ راستہ بھی دشوار ہوگا، کئی نشیب و فراز ہوں گے اور رکاوٹیں ہوں گی، یہ کہنا درست ہوگا کہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کو اس نکتے پر متفق کیا گیا کہ افغانستان کے مسئلے کا حل جنگ نہیں ہے، آپ نے طاقت، وسائل، ٹیکنالوجی کو آزما کر دیکھ لیا ہے یہ کوئی سیر حاصل نہیں رہی تو پھر کوئی دوسرا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کی جائے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ باور کراتا رہا ہے کہ سب سے بہترین راستہ سیاسی حل کے لیے مذاکرات ہیں جس کے لیے لوگ تیار ہوئے، جہاں 19 سال کا تجربہ ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ اخراجات اور ہزاروں جانوں کے ضیاع کے بعد اس نتیجے کے لیے ایک امید کی کرن سامنے دکھائی دیتی ہے۔

معاہدے کے راستے میں جو رکاوٹیں تھیں ان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبان اور جن کے ساتھ نشستیں ہوئیں ان کے درمیان جو خلیج تھی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، ایک دوسرے پر وار کیے تاہم خدا خدا کرکے کچھ انہیں قائل کرنے میں پیش رفت ہوئی کہ کب تک یہ لڑائی جاری رہے گی اور کوئی دوسرا راستہ تلاش کیا جائے اور مذاکرات کی ٹیبل پر بیٹھا جائے۔وزیرخارجہ نے سینیٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جناب والا ہماری ریڈ لائنز بھی ہیں جس کا بھی ذکر کروں گا،

نمبر ایک ہم جوائنٹ آپریشن کے خواہاں نہ تو تھے اور نہ ہیں، دوسرے نمبر پر بھارت کے لیے افغانستان میں ہم کوئی سیکیورٹی کردار نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔بھارت کے کردار کی مخالفت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہماری تشویش بجا ہے جس کی ایک تاریخ ہے، ایک اور نکتہ یہ ہے کہ خدا نخواستہ وہاں کوئی اور مسئلہ ہوا تو مہاجرین کا ایک اور ریلا آسکتا ہے جس کا بوجھ شاید ہم برداشت نہ کرسکیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اعتماد کا فقدان ہے جو افغانستان کے ایک طبقے اور عالمی برادرکے درمیان ہیں آج بھی کچھ لوگ ہیں

جو سمجھتے ہیں پاکستان کے کردار پر سوالیہ نشان ہے اس کو دور کرنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ہمیں من حیث القوم ایک اور مسئلے کے لیے تیار رہنا ہوگا کہ اگر وہائی کشیدگی ہوتی ہے اور اس کے اثرات پاکستان میں آسکتے ہیں اس کے لیے تیار رہنا پڑے گا اور اس وقت کی وہاں کی حکومت کو کئی چیلنج درکار ہیں جو افغانستان کے اندر سیاسی عدم استحکام کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیاں ہیں، القاعدہ اور داعش کی موجودگی میں اور دشمن ممالک کی سرگرمیاں ہیں، جو چیلنج ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے معاہدے میں پاکستان کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘پاکستان کی پہلے دن سے یہ خواہش تھی اور ہے کہ افغانستان پر امن ہو اور مستحکم ہو اور ان کا امن ہمارے امن سے جڑا ہے اگر ہم اپنے یہاں امن چاہتے ہیں تو ہمیں افغانستان میں امن کی خواہش ہمارے ذہن میں ہونی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان سمجھتا ہے کہ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو بہت فوائد ہیں، اس امن کے کئی فوائد ہیں جس میں پہلے نمبر پر جنگ کے بعد تعمیرات کا کام ہوسکتا ہے اور پاکستان کا پڑوسی کی حیثیت سے تعمیرات میں کردار ہوگا جس سے معیشت کو فائدہ ہوگا۔

افغانستان میں امن کے قیام سے جڑے پاکستان کے مفاد پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘دوسرے نمبر پر دو طرفہ تجارت کے بڑھنے کے امکانات روشن ہوجاتے ہیں، پھر امن سے نئی راہیں کھلتی ہیں اور جو منصوبے کاغذوں اور ذہنوں میں ہیں جس پر افغانستان کا امن و استحکام آڑے آتا تھا ان کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی۔انہوں نے افغانستان میں امن کی صورت میں پاکستان کے فائدے کے منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک کاسا 100 ہے جو سستی پن بجلی کا منصوبہ ہے، دوسرا منصوبہ گیس کا منصوبہ ٹاپی کو عملی جامہ پہناتے ہیں تو ہمیں فائدہ ہوسکتا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ علاقائی روابط بڑھیں گے اور آج خطے مشترکہ طور پر آگے بڑھ رہے ہیں اور براستہ گوادر کئی ممالک کو جڑنے کا راستہ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ان مذاکرات کا حصہ نہیں تھا ہم صرف سہولت کار تھا، ہم ضامن بھی نہیں تھے اور نہ ہوسکتے ہیں، امن ہماری خواہش ہے یہ ساری ٹھیکہ داری پاکستان نہیں لے سکتا، یہ مشترکہ ذمہ داری ہے اور سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘افغانستام کے عوام امن چاہتے ہیں، آزمائش افغان قیادت کی ہے کہ کیا وہ اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں وقت بتائے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کے اہداف ہیں اس سے میں آگاہ کروں گا کہ

جس میں پہلا ہدف ہے کہ ایک پرامن افغانستان جو اپنے ہمسائیوں کے ساتھ پرامن رہے، دوسرا مقصد یہ ہے کہ افغانستان کے ساتھ ہمارا ایک بڑا مضبوط سیاسی اور معاشی رشتہ ہو، تیسری خواہش ہماری یہ ہے کہ ذمہ دارانہ انخلا اور چوتھا پرامن سرحد کی خواہش ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم ضمانت چاہتے ہیں کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو جو کہ ہوتی رہی ہے، القاعدہ، داعش کے خلاف انسداد دہشت گردی میں تعاون بھی ضروری ہے کیونکہ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ وہاں داعش بڑھے جو ہماری خواہش ہے۔مہاجرین کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان 4 دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے اور ہم چاہتے ہیں ان کی باعزت واپسی ہو، آخری نکتہ یہ کہ ہماری کوششوں کے باوجود افغانستان کے ایک طبقے میں ہمارے بارے میں غلط فہمی ہے جس کو ہمیں ختم کرنا چاہتے ہیں جن میں پشتون کے علاوہ تاجک، ازبک، ترک اور دیگر ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…