بارشوں نے پی ایس ایل کا مزہ کرکرا کر دیا، بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

28  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو بھی جڑواں شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی رات کو بارشیں برسانے والا سسٹم کمزور پڑ جائے گا، اتوار سے بدھ تک ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کے مطابق تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک بھی ہو گی جبکہ مارچ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 28 اور 29 فروری کو اسلام آباد، بالائی پنجاب، کے پی کے اور کشمیر میں بارش ہوگی، گلگت بلتستان

اور ہنزہ میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، پوٹھوہار کے بارانی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔میانوالی، خوشاب، بھکر، سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے اور ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، کوئٹہ اور پشین میں بھی میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آج راولپنڈی میں ہونے والا پی ایس ایل میچ بارش کی وجہ سے ابھی تک شروع نہیں ہو سکا ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…