جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

پولیس ملازمین کیلئے نئی ریٹائرمنٹ پالیسی جاری، منظوری دے دی گئی

datetime 24  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) سی سی پی او کی ہدایت پر ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) ملک لیاقت نے لاہور پولیس کے ملازمین کے لئے نئی ریٹائرمنٹ پالیسی جاری کی ہے۔ سی سی پی او نے ریٹائرمنٹ پر پنشن کے اجرا میں رکاوٹوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ریٹائرمنٹ سے ایک سال پہلے تمام ضروری کاغذی کارروائی مکمل کر لی جائے۔ ایس ایس پی ایڈمن نے ریٹائرمنٹ سے ایک ماہ قبل ملازمین کو ایک ماہ کی چھٹی دینے کی تجویز دی تاکہ وہ پنشن کیس مکمل

کرا سکیں۔سی سی پی او نے تجویز کی منظوری دے دی۔ انہوں نے ایس ایس پی ایڈمن کو ریٹائرمنٹ کے زیرالتوا کیسز جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ریٹائرمنٹ والے دن ہی ملازمین کو پینشن بک جاری کی جائے گی۔ کیپٹن (ر) ملک لیاقت نے ویلفیئر برانچ سے زیرالتوا کیسز کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال لاہور پولیس کے 108 ملازمین ریٹائر ہوجائیں گے۔ نئی پالیسی سے پنشنرز کو ریٹائرمنٹ کے بعد کے مسائل سے چھٹکارا ملے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…