پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

الٰہ دین کا چرغ یا جادو کی چھڑی ہوتی تو معیشت جلدی ٹھیک کرتے،وزیر خارجہ نے حکومت اور فوج بارے انٹرویو میں حقیقت کھول کر رکھ دی

datetime 19  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں مدت پوری کریں گے، الہ دین کا چرغ یا جادو کی چھڑی ہوتی تو معیشت جلدی ٹھیک کرتے، حکومتی ٹیم مہنگائی کم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، مسئلہ کشمیر کو عالمی تنازع تسلیم کیا جا چکا، بھارت کو دنیا بھر میں تنقید کا سامنا ہے، صدر ٹرمپ امریکی صدارتی الیکشن کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے،

بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کے احساس پروگرام کی بہت اہمیت ہے مہنگائی کو کم کرنا بہت ضروری ہے عمران خان اور ان کی ٹیم مہنگائی کم کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ معیشت دنیا بھر میں سست روی کا شکار ہے الٰہ دین کا چراغ یا جادو کی چھڑی ہوتی تو معیشت کو جلدی ٹھیک کر لیتے، مشکل حالات اور کمزور ادارے ورثے میں ملے ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں چیلنجز سے بھاگنے والے نہیں مقابلہ کریں گے مہنگائی اور شرح سود کے درمیان ربط ہوتا ہے افراط ذر میں کمی آئے گی تو شرح سود میں بھی کمی آئے گی، وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت اور فوج ایک پیچ پر ہیں اور حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، اپوزیشن کا جوڑ توڑ جاری رہے گا ظاہر ہے وہ ہاتھ پے ہاتھ دھرے تو نہیں بیٹھ سکتے ورنہ ان کی ووٹرز ان کا ساتھ چھوڑ جائیں گے، اپوزیشن کو حکومت کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گااور اپوزیشن اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے گی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک عالمی تنازع تسلیم کیا جا چکا ہے، اب کشمیر کے معاملے پر پاکستان تنہا نہیں ہے جبکہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانا اکیلے پاکستان کی ذمہ داری بھی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ کچھ اسلامی ممالک اپنی مجبوریوں کی وجہ سے خاموش ہیں لیکن ان کی عوام کشمیریوں کے حق میں صدائے احتجاج بلند کر رہی ہے،

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے، بھارت کو دنیا بھر میں تنقید کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے، پوری پارلینٹ میں بھی اس مسئلے پر بحث ہو رہی ہے عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی بھارتی مظالم کے خلاف بھر پور آواز اٹھا رہی ہیں اور بھارتی مظالم کو بے نقاب کر رہی ہیں، ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد اور ترک صددر طیب اردگان کا کشمیر سے متعلق مواقف بڑا واضح ہے اور پاور فل بیانیہ ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو توقعات ہیں کہ سعودی عرب بھی کشمیر کے لئے کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف گرے لیسٹ کا معاملہ تکنیکی ہے اسے سیاسی نہیں بنایا جانا چاہئے، پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر سنجیدہ پیشرفت کی ہے اور خواہش ہے کہ گرے لیسٹ سے نکلا جائے، سعودی عرب بھی ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر ہماری حمایت کر ے گا جبکہ بھارت چاہتا تھا کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کی جانب دھکیل دیا جائے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ صد رٹرمپ پاکستان کا دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں وہ غالباً امریکی صدارتی الیکشن کے بعد پاکستان کا خصوصی دورہ کریں گے، وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں نیک نیتی اور دیانتداری سے کردار ادا کیا ہے، پاکستان کو افغانستان کے مسئلے پر پارٹنر آف پیس قرار دیا جاتا ہے، اگر افغانستان میں امن عمل متاثر ہوا تو یہ افغانستان کے حق میں بہتر نہیں ہو گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…