اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کا بڑا فیصلہ، حج اخراجات میں اضافہ مسترد کر دیا،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ حج اخراجات میں ایک لاکھ پانچ ہزار روپے کا اضافہ ہوگا جو انہوں نے مسترد کر دیا،جس کے بعد وزارت مذہبی امور نے 4 لاکھ 90 ہزار روپے کےحج پیکیج کا اعلان کیا ۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ وزیر نے قیمت میں اضافہ پر اصرار کیا جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حاجیوں سے صرف کرائے کی مد میں اضافہ وصول کیا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرائے میں صرف 20 سے 25 ہزار روپے اضافہ ہوگا، عازمین حج سے 80 ہزار روپے کسی صورت وصول نہیں کیے جائیں گے۔