جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

حکومت جیسے مرضی پالیسی بنا لے لیکن جب تک یہ طبقہ بہتر نہیں ہوگا ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، شاہ محمود قریشی نے حیرت انگیز نشاندہی کر دی

datetime 10  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آ ن لائن) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خدشہ ہے بھارت اندرونی مشکلات سے توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کرے گا۔کراچی میں ایف پی سی سی آئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے، بھارت میں معاشی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، مقبوضہ کشمیر میں اقدامات سے 2 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا۔

مقبوضہ کشمیر میں 6 ماہ میں 4 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے، خدشہ ہے بھارت اندرونی مشکلات سے توجہ ہٹانے کے لیے پلوامہ جیسا ناٹک نہ رچائے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بی جے پی کو تین ریاستوں کے انتخابات میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، خدشہ ہے بھارت اندرونی مشکلات سے توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کرے گا۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے تقریب میں موجود تاجروں کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کی رسائی سے مل کر ہمیں کام کرنا ہوگا، میرا یہاں آنے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستان نے خارجہ امور میں بہتری لانی ہے تو معاشی استحکام ضروری ہے، آج دنیا کی سوچ کا انداز بھی بدل رہا ہے، مانگنے والوں کی طرف دنیا کی توجہ نہیں ہے۔ حکومت جیسے مرضی پالیسی بنالے جب تک کاروباری طبقہ بہتر نہیں ہوگا ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، فارن آفس میں نئی منڈیوں کی تلاش کے لیے ایک علیحدہ محکمہ قائم کیا گیا ہے، ہمیں 44 ممالک میں اپنے کاروبار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، نیروبی میں پاکستان میں ٹریڈ اور اکانومی کانفرنس کی، بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں کرائی گئیں، افریقا میں انجینئرنگ سیکٹر اور ٹریکٹر کی مارکیٹ ہے لیکن ہم نے کام نہیں کیا، وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ جب بہت سے فیصلے معاشی نہیں سیاسی بنیادوں پر کریں تو نقصان ہوگا، سعودی عرب، امارات اور چین کے ساتھ سفارت کاری کے ذریعے اربوں ڈالر حاصل کیے۔ چین کے ساتھ زرعی تحقیق میں معاہدہ کرنے جا رہے ہیں، پاکستان سے سستی اشیا خرید سکتے ہیں،

نئے ایف ٹی اے میں ٹیکسٹائل، چینی، آلو کی ایکسپورٹ کے امکانات بڑھ سکتے ہیں، چین کو کہا ہے کہ ہماری مدد کریں، بے روز گاری کے لیے قطر اور جاپان سے بات چیت کی ہے، پاکستانی ہی قطر کی گرمی میں تعمیرات کر سکتے ہیں،قطر میں ایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں د یئے جانے کا منصوبہ ہے جبکہ زرمبادلہ ذخائر کے لیے قطر سے مزید رقم ا?نے کا بھی امکان ہے۔جاپان اور یورپ میں آبادی کم ہو رہی ہے، ہم ہنر مند افرادی قوت پیدا کر کے کم ہوتی آبادی کے ملکوں کو ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔

برطانیہ بھی بریگزٹ کے بعد نئی منڈی کی تلاش میں ہے، جو پاکستان فراہم کرسکتا ہیبرطانیہ نے پاکستان کے امن و امان کی تصدیق کی ہے، ایئرلائن کو بحال کیا اور ٹریول ایڈوائزری کو نرم کیاہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ ڈیڑھ برس پہلے صورتحال کیا تھی میکرو اشارئے جھوٹ نہیں بول سکتے، 10 ارب ڈالر کی ڈیٹ سروسنگ ہوئی ہے، حکومت سنبھالی تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، اگر دیوالیہ ہوجاتے تو روپیہ کا برا حال ہوجاتا۔گردشی قرضہ ماہانہ 38 ارب روپے بڑھ رہا تھا اب 12 ارب پر آگیا ہے،

ہماری کوشش ہے کہ اسے صفر پر لے جائیں، ویلیو ایڈیشن پر ہم نے کوئی توجہ نہیں دی، اسپننگ میں جو کما رہا تھا بس اس نے اس میں سرمایہ کاری کی، ہمیں من حیث القوم اسے بدلنے کی ضرورت ہے۔ اکنامک ڈپلومیسی میری ترجیح ہے، وزارت خارجہ کے دروازے کھلے ہیں تاجر آئیں اور پارٹنر شپ کریں۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے اقتصادی ڈپلومیسی کے ذریعے تاجروں کی خدمت کرسکیں، جائزہ لیں گے تاجروں کے لیے کیا کرسکتے ہیں، پاکستانی سفارت خانوں کو ملکی کاروباری برادری سے تعلق بڑھانا ہو گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تاجر ترقی کا انجن ہیں بنگلا دیش نے ٹیکسٹائل سیکٹر میں ہمیں پیچھے چھوڑدیا ہے، بنگلادیش کاٹن پیدا نہ کرنے کے باوجود ویلیو ایڈیشن سے اربوں ڈالر برآمدات کر رہا ہے۔ افریقہ میں انجینئرنگ سیکٹر کی بڑی مارکیٹ ہے، افریقہ میں پاکستان کی تجارت صرف ڈیڑھ ارب ڈالر ہے، فیصلہ کیا ہے افریقہ میں نئے مشن کھولیں گے اور کچھ کو اپ گریڈ کریں گے، کینیا میں پاکستان نے پہلی ٹریڈ اور سرمایہ کاری کانفرنس کا اہتمام کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…