ہری پور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے تحصیل غازی کے موضع بھرواسہ میں ایک کروڑ 49لاکھ چھ ہزار کی لاگت سے سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبہ کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت تما م وسائل استعمال کر رہی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی، سستی بجلی کے حصول کے لئے غیر ملکی سرمایہ کار بجلی کے شعبہ میں سرمایہ کاری
کرنے پر آمادہ ہیں، دوردراز علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، مہنگائی سابقہ حکومتوں کا تحفہ ہے،سابقہ حکومتوں نے اپنی کمیشن کی خاطر بجلی کے مہنگے معاہدے کئے جس کا براہ راست اثر غریب عوام پر پڑا ہے۔اس موقع پر انہوں نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنائے ہوتے کہا کہ اگر وہ اپنی کرپشن کی خاطر بجلی کے مہنگے معاہدے نہ کرتے تو آج عوام کو بجلی مہنگی نہ استعمال کرنا پڑتی۔