جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

یوٹیوب چینلز پر پابندی کا معاملہ ، پیمرا نے بڑا اعلان کردیا

datetime 6  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )چیئرمین پیمرا مرزا سلیم بیگ نے کہا ہے کہ دنیا جتنی بھی ترقی کر لے کتاب کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا،ایک ایوریج کے مطابق امریکی صدر ہفتے میں 4 کتابیں پڑھتا ہے کیونکہ اس نے دنیا کو لیڈ کرنا ہے تو اس کے لئے آئیڈیا ضروری ہیں جو صرف کتابوں سے مل سکتے ہیں۔

یو ،ٹیوب چینلز کے حوالے سے سفارشات طلب کرنے کے لئے ویب پر خط ڈالا گیا ہے ،پیمرا کا یو ٹیوب چینلز پر پابندی کا کوئی ارادہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ایکسپو سنٹر لاہور میں34 ویں بک انٹرنیشنل ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری اور دیگر بھی موجود تھے ۔ چیئرمین پیمرا نے مختلف سٹالز کا دورہ بھی کیا۔ بک ایکسپو میں ملکی اور غیر ملکی پبلشرز نے سٹال لگائے ہیں جہاں مختلف کتابیں بازار سے کم نرخوں پر دستیاب ہیں۔چیئرمین پیمرا نے کہاکہ بک فیئر دیکھ کر خوشی ہوئی اور یہ ثابت ہوا ہے کہ ہمارا معاشرہ زندہ ہے ، آج کے دور میں کتب بینی کے رجحان میں کمی ہوئی ہے ۔ اگر دنیا کو دیکھنا ہے تو کتب بینی کا شوق پیدا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تین سے چار ماہ میں نئے ٹی وی چینلز کو لائسنس دیںگے ، پیمرا آزادی صحافت پرکوئی پابندی نہیں لگا رہا ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…