اسلام آباد اور کراچی کے بعد ایک اور شہر سے بھی چین کیلئےبراہ راست پروازوں کا آج سے آغاز

5  فروری‬‮  2020

لاہور(آن لائن )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کراچی کے بعد لاہور کے لیے بھی چین سے براہ راست پروازوں کا آغاز آ  ج جمعرات  سے ہو جائے گا۔میڈیا  رپورٹ  کے مطابق چین کے شہر آرمچی سے لاہور کے لیے پہلی پرواز سی زیڈ-6017 روانہ ہو کرجمعرات کی صبح آٹھ بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچے گی۔اس ضمن میں

انتہائی ذمہ دار ذرائع نے تایا ہے کہ چین سے آنے والی چائینہ ساؤدرن ایئر کی پرواز بے نمبر 10 پر پارک ہوگی جب کہ بے نمبر 11 کو احتیاطی تدابیر کے طورپر خالی رکھا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسافروں کی آمد کے موقع پر سینئر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیمیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود ہوں گی۔سول ایوی ایشن کے ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ مسافروں کی باقاعدہ تھرمل اسکیننگ کی جائے گی جس کے لیے تمام تر ضروری اور حفاظتی انتظامات کرلیے گئے ہیں۔تین فروری کو چین سے آنے والی تین مختلف پروازوں کے ذریعے کل 248 مسافر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے ہیں۔ شہر قائد میں بھی گزشتہ روز چین سے مسافروں کی بڑی تعداد پہنچیتھی۔‎

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…