پنگریو(این این آئی)پنگریو کے نجی اسکول میں زیر تعلیم پانچویں جماعت کے طالب علم علی اکبر شاہ کو کلاس میں گھسنے والے چوہے سے ڈر کر چیخ مارنے پر استاد نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بناڈالا جس کی وجہ سے طالب علم کی حالت غیر ہوگئی استاد کے مبینہ تشدد کے شکار طالب علم کے والد راحت علی شاہ نے پنگریو تھانے میں استاد اور اسکول کے پرائمری سیکشن کے پرنسپل کے خلاف
رپورٹ داخل کرادی ہے راحت علی شاہ نے پریس کلب پنگریو میں احتجاج کرتے ہوئے میڈیاکو بتایا کہ اس کا بیٹا کلاس روم میں چوہے کوگھستا دیکھ کرڈرگیا تھا اور اس نے غیرارادی طور پرچیخ ماردی جس پر کلاس روم میں موجود استاد شان لوند نے نہ صرف خود اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایابلکہ پرائمری سیکشن کے پرنسپل حسن کنبھرکوبھی بلاکر میرے بیٹے پرنسپل کے ہاتھوں تشدد کرایاراحت شاہ نے بتایا کہ اس نے اس واقع کے حوالے سے پنگریو تھانے میں مذکورہ دونوں اساتذہ کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے پولیس نے بچے کے میڈیکل کے لیے لیٹر جاری کیا ہے راحت شاہ نے وزیراعلی سندھ اوردیگرحکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے طالب علم بیٹے کو تشدد کانشانہ بنانے والے نجی اسکول کے اساتذہ کے خلاف کاروائی کی جائے اورآئیندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں۔