سندھ میں گیس بحران پیدا کردہ ہے اس کے  پیچھے کون ملوث ہے؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

28  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (  آن لائن ) وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے  سند ھ حکومت پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ سندھ میں گیس بحران صوبائی حکومت کا خود پیدا کردہ ہے۔کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گیس کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے جس کے باعث شہری سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔

گیس کی قلت کو کم کرنے کے لیے سی این جی اسٹیشنز  اور صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی بند ہے لیکن اس کے باوجود گیس کا بحران برقرار ہے اور گھریلوں صارفین کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس حوالے سے  وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ سندھ میں گیس بحران سندھ حکومت کی وجہ سے ہے کیونکہ 2گیس لائنیں بچھانے کے لیے سندھ حکومت راستہ نہیں دے رہی۔ عمر ایوب نے بتایا کہ حکومت سندھ نے آرٹیکل 158 کے تحت  ایل این جی کی درآمد سے بھی انکار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے سوئی سدرن کو گیس پائپ لائن کی تعمیر کے لیے رائٹ آف وے نہ دے کر سندھ کے عوام سے زیادتی کی ہے۔عمر ایوب نے بتایا کہ اچانک سردی کی شدت بڑھنے سے گیس پریشر میں کمی آئی ہے اس لیے موسم کے پیش نظر  امسال گیس کی سپلائی 12 فی صد بڑھا دی گئی ہے۔ وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سندھ کے ساتھ تعاون کو تیار ہیں وہ اپنی من مانی کی سزا عوام کو نہ دے، اگر حکومت سندھ سوئی سدرن کو مطلوبہ رستہ دے تو ہم گیس پائپ لائن تعمیر کر کے گیس بحران حل کر دیں گے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…