اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئر مین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال لابنگ کے ذریعے آئے۔ مسلم لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی جو اس وقت وزیراعظم تھے جاوید اقبال کے خلاف تھے،جبکہ اپوزیشن لیڈر بھی جاوید اقبال کے چیئرمین نیب بننے کے خلاف تھے۔دونوں کو دبائو میں لاکر جسٹس (ر) جاوید اقبال کو چیئرمین نیب بنایا۔
حامد میر نے کہا کہ ایک شخص کا چیئرمین نیب کے ساتھ تعلق ہے جس کے خلاف میں کافی پروگرامز بھی کر چکا ہوں۔ جس سے سب واقف ہیں تو نیب کس طرح احتساب کر سکتی ہے۔حکومت نے نیب کو اپنے من پسند افسروں سے بھرا ہوا ہے۔کرپشن کے خلاف سیمینار میں دعوت دی گئی، جس کو میں نے یہ کہہ کر ٹھکرادیا کہ نیب کے زیر اہتمام سیمینار میں شرکت نہیں کر سکتا کیونکہ نیب کرپشن کو پرموٹ کرتی ہے ختم نہیں کرتی۔