خصوصی عدالت کا پرویز مشرف کو پھانسی کا فیصلے پر جہانگیر ترین نےخاموشی توڑ دی،بڑا اعلان کر دیا

20  دسمبر‬‮  2019

لودھراں (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنماجہانگیر ترین نے کہا ہے کہ سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے پر بڑا دکھ ہوا ہے کبھی نہیں سنا کہ ہائیکورٹ کے جج صاحبان نے اپنے فیصلوں میں ایسے الفاظ استعمال کیے ہوں، اچھا ہوتا کہ عوام کے گلے کاٹنے والے

دہشت گردوں کے خلاف ایسے الفاظ استعمال کیے جاتے۔جہانگیر ترین نے لودھراں کے علاقے راجہ پور میں اراضی ریکاڈ سینٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے قانونی مشاورت ہورہی ہے مجھے یقین ہے کہ آرمی چیف کی توسیع میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔پرویز مشرف کو واپس لانے کے سوال پر جہانگیر ترین نے کہا کہ معاملے پر مشاورت ہوگی دیکھتے ہیں کیا ہوگا۔جہانگیر ترین نے کہا کہ صوبہ بنانے کا وعدہ کیا ہے جس کے لیے کوشاں ہیں، انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستانی کاٹن نہیں اٹھائیں گے تب تک ڈیوٹی فری کاٹن امپورٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کے پریشر کی کمی کا مسئلہ لودھراں نہیں پورے پاکستان کا ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ خصوصی عدالت کے فیصلے پر بڑا دکھ ہوا ہے، فیصلے سے مسئلہ بنا ہوا ہے لیکن ہم نہیں چاہتے کہ ریاست کے اداروں میں ٹکرائو یا کشیدگی ہو۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…