تحریک انصاف کی حکومت کا خاتمہ کب ہوگا؟ بڑا دعویٰ کردیا گیا

12  دسمبر‬‮  2019

راولپنڈی ( آن لائن )پیپلز پارٹی کے رہنما ، قمر زمان قائرہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے حکومت کے خلاف جدو جہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مارچ میں موجودہ حکومت گھر روانہ ہوجائے گی ۔ملک جب بھی بحران کا شکار ہوتا ہے پیپلز پارٹی کو کمان دی جاتی ہے۔

ثبوت کی بات کرنے والوں کے پاس ثبوت نہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان قائرہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے موجودہ حکومت کے خلاف جدو جہد کنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور آنے والے مارچ میں موجودہ حکومت گھر روانہ ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میںجب بھی کوئی بحران آیا تو پیپلز پارٹی کو کمان دی گئی ۔ آج بھی پاکستان بحران کا شکار ہے جس کیلئے تمام اکائیاں ملکر اس کا حل نکالیں کیونکہ موجودہ گالم گلوچ کی حکومت ملک کو بحران سے نہیں نکال سکتی ۔ ایک سوال کے جواب میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ چھ ماہ سے آصف علی زرداری جیل میں ہیں اور کوئی ٹرائل نہیں ہوا کیونکہ ثبوت کی بات کرنے والوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے یہاں تک کہ ہمارا کیس سندھ کا ہے لیکن اس کو اسلام آباد میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی ڈیل سے تعلق ہے نہ کسی طرح کی ڈیل کرتے ہیں اور گورنر راج کی دھمکیاں بہت دے چکے ہیں لیکن موجودہ حکومت میں ہمت نہیں۔ قمر زمان کائرہ نے نے بتایا کہ اس سال بے نظیر بھٹو کی برسی کا جلسہ لیاقت باغ کررہے ہیں۔  لاہور کے پنجاب کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ پر وکلاء کے حملہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اسپتال پر حملہ افسوس ناک ہے اور کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ اس پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں وکلاء اکٹھے ہوئے اور حکومت سو ررہی تھی اسلئے اس حکومت کو جاناچاہیے اور کسی منتخب شخص کو آناچاہیے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…