75ارب قومی خزانے میں جمع،اتنی بڑی رقم کہاں سے آئی؟قوم کو شاندار خوشخبری سنا دی گئی

3  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد(اے ایف بی) نیب کے چیئرمین جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ احتساب عدالتوں میں زیر سماعت 12 سو 70 ریفرنسز کی مالیت 910 ارب روپے ہے، نیب نے 73 ارب بدعنوان عناصر سے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ احتساب کے چیئرمین جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیگٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اور ڈی جی نیب آپریشن سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں بدعنوانی کے مختلف ریفرنسز، انویسٹی گیشنز اور انکوائریز کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔اس موقع پر چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے گزشتہ 25 ماہ میں 630 کیسز میں بدعنوانی ریفرنس دائر کیے، احتساب عدالتوں میں زیر سماعت 12 سو 70 ریفرنسز کی مالیت 910 ارب روپے ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب نے 25 ماہ میں 73 ارب بدعنوان عناصر سے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے۔انہوں نے کہا تھا کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ یا گروپ سے نہیں۔ نیب کا تعلق صرف پاکستان اور عوام کے ساتھ ہے۔ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، پاکستان سلامت رہے گا۔چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ برسر اقتدار لوگوں پر نیب آنکھیں بند رکھے، ایسا نہیں ہوگا۔ تردید کرتا ہوں کہ نیب کا جھکا ایک طرف ہے۔ ہواں کا رخ بدل رہا ہے، پہلے ماضی کے مقدمات پر توجہ دی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…