جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں اونچے ریٹ، گردوارہ گرو نانک آنیوالے یاتری ٹماٹر بھارت سے خرید کرلانے لگے،انہیں بیچا نہیں بلکہ کس مقصد کیلئے استعمال کیا جائیگا؟خود ہی بتا دیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2019 |

کرتارپور(یواین پی) کرتارپور راہداری سے سکھ یاتری ٹماٹر لیکر گردوارہ بابا گورونانک پہنچ گئے۔ بھارت سے آئے سکھ یاتری پاکستان میں ٹماٹروں کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر ٹماٹر لیکر آئے ہیں جسے لنگر میں استعمال کیا گیا۔کرتا پور میں باباگرونانک کے لنگر میں اب مشرقی پنجاب سے آئے ٹماٹر استعمال ہوں گے، سکھ یاتریوں کا کہنا ہے ٹماٹر بھارت میں 20 روپے کلو اور پاکستان میں چار سو روپے فروخت ہو رہا ہے۔ ٹماٹر بیچنے کے لیے

نہیں بلکہ لنگر میں حصہ ڈالنے کے لیے لائے ہیں۔یاتری ادرک، سبز مرچ، لہسن اور پیاز بھی لائے تھے، آنے والوں کا کہنا تھا ان کے لائے ہوئے ٹماٹر، سنگتوں کو مزے دار کھانوں کی فراہمی کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ ہم دنیا بھر سے باباگورونانک کیلئے تحائف لاتے ہیں۔کینیڈا سے آئے ایک یاتری نے کہا پاکستان میں گردواروں کی مثالی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ ملائیشیا سے آئے سریندر سنگھ نے کہا پاکستان نے کرتارپور راہداری بنا کر محبت کا پیغام دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…