ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

منشیات برآمدگی کیس، رانا ثناء اللہ سے متعلق عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کے وکلاء نے پولیس کے رویے کے خلاف عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا،انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے راناثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔

منشیات برآمدگی کیس کی سماعت میں رانا ثنا اللہ کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر کمرہ عدالت کے باہر بدنظمی کے باعث پولیس، لیگی کارکن اور وکلا ء کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ رانا ثنااللہ وکلا ء نے پولیس کے ناروا سلوک کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے عدالتی کارروائی بائیکاٹ کیا۔عدالت نے اے این ایف حکام کی استدعا پر جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی رانا ثنااللہ کی پیشی سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر تعینات رہی۔اعظم نذیر تارڑ، یافرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ اور عطا اللہ تارڑ نے عدالت میں بھی احتجاج ریکارڈ کروایا۔رانا ثنا اللہ کے وکلا ء نے کہا کہ پولیس کے ناروا سلوک اور میڈیا کے داخلے پر پابندی پر عدالتی بائیکاٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلاء کو سکیورٹی اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔پولیس نے رانا ثنا اللہ کی پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت کے باہر میگا فون کا بے دریغ استعمال کیا جبکہ صحافیوں کو بھی کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…