امریکہ نہیں چاہتا تھا پاکستان چین کے ساتھ تعلقات بڑھائے،ایوب خان نے کیا جواب دیا؟عمر ایوب کے انکشافات، بڑا دعویٰ کردیا

21  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ امریکہ نہیں چاہتا تھا پاکستان چین کے ساتھ تعلقات بڑھائے،صدر ایوب خان نے امریکہ کو بتایا چین پاکستان کا ہمسایہ ہے اور پاکستان تعلقات ختم نہیں کرے گا،ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ سے ایشیاء افریقہ اور یورپی ممالک کو فائدہ ہوگا،2030 تک پاکستان کی آدھی بجلی قابل تجدید ذرائع توانائی سے حاصل کی جائے گی۔ جمعرات کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

انہوں نے کہاکہ صدر ایوب خان نے 1962 میں امریکہ کا دورہ کیا،انکو دورہ کے اختتام پر امریکی حکومت نے دو البم دیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک میں سرکاری تصاویر اور دوسرے میں قراقرم ہائی کی تصاویر تھیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ نہیں چاہتا تھا پاکستان چین کے ساتھ تعلقات بڑھائے۔ انہوں نے کہاکہ صدر ایوب خان نے امریکہ کو بتایا کہ چین پاکستان کا ہمسایہ ہے اور تعلقات ختم نہیں کریگا،چین کے تعاون سے ٹیکسلا میں صنعتی پیداوار کے اداروں کو قائم کیا گیا،ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ سے ایشیاء افریقہ اور یورپی ممالک کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے چین کی ویلیو ایڈڈ چین کا حصہ بن جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے ملک میں روزگار کاروبار اور معاشی خوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ قابل تجدید ذرائع توانائی کا ٹیرف 8 سینٹ سے کم کر کے 4 سینٹ پر آ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سستی توانائی کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں متبادل ذرائع توانائی میں سرمایہ کاری کا آغاز ہو چکا،ڈنمارک جاپان اور چین قابل تجدید ذرائع توانائی کیلئے مشینری پاکستان میں بنائیں گے۔وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ پاکستان کی 2040 تک کی توانائی ضروریات کا تخمینہ لگا لیا گیا ہے،جہاں پر ضرورت ہو گی وہاں منصوبے لگائیں گے،2030 تک پاکستان کی آدھی بجلی قابل تجدید ذرائع توانائی سے حاصل کی جائے گی،ملک کی صلاحیتوں پر بھروسہ کیا جائے،ملکی معیشت کا سرکاری حجم 3 سو ارب ڈالر ہے تاہم اتنا ہی حجم غیر دستاویزی ہے،دونوں ملا لیں تو معیشت کا حجم 6 سو ارب ڈالر ہو جاتا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…