دن کے اوقات میں شاہراہوں پر دھرنوں کا سلسلہ جاری،جے یو آئی (ف)نے عوامی تکلیف کا اعتراف کرلیا،حیرت انگیز اعلان

17  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)جے یو آئی (ف)کے پلان بی کے تحت کارکنوں کے دن کے اوقات میں شاہراہوں پر دھرنوں کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا  جبکہ جے یو آئی (ف) کے سیکرٹری مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ اگلے سال عمران خان وزیر اعظم نہیں رہیں گے، دھرنوں سے عوامی تکلیف کا احساس ہے، حکومت سے نجات کے لیے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

پلان بی کے چوتھے روز بھی جے یو آئی کارکنوں نے حب ریور روڈ بند کر دیا،سندھ، بلوچستان کے درمیان دھرنے کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت بند ہو گئی ہے، شہری سڑک پر پھنس گئے ہیں، کوئٹہ چمن شاہراہ اور سکھر میں بھی قومی شاہراہ بلاک کر دی گئی ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا،کندھکوٹ میں جے یو آئی ف کا انڈس ہائی وے پر دھرنا جاری رہا جس سے ٹریفک معطل ہوگئی، گھوٹکی میں بھی جے یو آئی کا قومی شاہراہ پر دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو چکا ہے، سکھر میں ٹھیڑی بائی پاس پر دھرنا دیا گیا، قومی شاہراہ بلاک ہے، گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں،کوئٹہ چمن شاہراہ کو سید حمید کے مقام پر بند کیا گیا، شاہراہ کی بندش کے باعث پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سپلائی معطل ہو گئی،چلاس میں تھور کے مقام پر جے یو آئی ف کے کارکنوں نے شاہراہ قراقرم پر دھرنا دیا ہوا ہے، جس کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہو چکی ہے، اور مسافر گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، شاہراہ کی بندش سے گلگت بلتستان کا راولپنڈی سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہو چکا ہے۔کے پی کے ضلع مالاکنڈ میں بھی جے یو آئی (ف)کے کارکنوں نے چکدرہ پل کو ایک بار پھر بند کر دیا ہے، مالاکنڈ میں مین شاہراہ بھی بدستور بند ہے، مسافروں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، لوگ اذیت میں مبتلا ہو چکے ہیں۔اسی طرح موٹر وے چوک اسلام آباد کے مقام پر بھی جے یو آئی کے کارکنوں نے پلان بی کے تحت دھرنا دیا اور ٹریفک بلاک کردی۔ اس موقع پر سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے مظاہرین سے خطاب کیا اور کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے بات ہوئی، جلد پلان سی کا اعلان ہو گا،تحریک کامیاب رہی،اگلے سال عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے،دھرنوں،سڑکوں کی بندش سے عوام کو تکلیف ہے، مگر حکومت سے نجات کایہی راستہ ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…