جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

نیب نے اسحاق ڈار سے بڑی ریکوری کرلی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کا گھرپنجاب حکومت کو دیا جارہا ہے،4 کنال کے گھر رقم قومی خانے میں جمع کروائی جائے گی،اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس سے 50 کروڑ روپے صوبائی حکومت کے حوالے کئے۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کا گلبرگ میں 4 کینال کا گھرپنجاب حکومت کو دیا جارہا ہے، گھر فروخت کرکے حاصل ہونے والی رقم قومی خانے میں جمع کروائی جائے گی۔

اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس سے 50 کروڑ روپے صوبائی حکومت کے حوالے کئے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ اکرام نوید سے ایک ارب مالیت کی جائیدادیں برآمد کیں۔ انہوں نے کہا کہ میگا کرپشن کی تحقیقات میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔ نیب افسران کسی پر دباؤ ڈالے بغیر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔نیب افسران کی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں۔ قانونی کاروائی کی بنیاد پر کیس شروع کیا جاتا ہے۔ مقدمات کی تحقیقات وائٹ کالرجرائم کے زمرے میں آتی ہے۔ دوسری جانب قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر نے گورنمنٹ کنٹریکٹر عبدالرزاق بہرانی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔عبد الرزاق بہرانی کو خورشید شاہ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔عبدالرزاق بہرانی پر کروڑوں روپے کی خورد برد کا الزام ہے جس کی گرفتاری کی نیب سکھر کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔نیب کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق گورنمنٹ کنٹریکٹر عبدالرزاق بہرانی کو خورشید شاہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عبدالرزاق بہرانی کروڑوں روپے خورشید شاہ کے اکاونٹس میں منتقل کرتا رہا ہے اور منتقل کی گئی رقوم سے مالی فوائد بھی حاصل کرتا رہا ہے۔ نیب کے پریس ریلیز کے مطابق گرفتار ملزم جیکب ا?باد کے ترقیاتی کاموں کے فنڈز میں بھی خورد برد کرتا رہا ہے۔ نیب نے اپنے پریس ریلیز میں یہ بھی کہا ہے کہ رزاق بہرانی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کے بے نامی اثاثوں کا مالک ہے، ملزم کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی فنڈز کی خورد برد کی پٹیشن دائر ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…