راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی اسلام آباد میں میٹروبس کی مسلسل بندش سے تنگ آئے شہری آخر کار پھٹ پڑے‘آزادی مارچ کے رہنمائوں کی جانب سے حکومت کو میٹروبس کو چلانے کا کہنے کے باوجود حکومت کی جانب سے میٹروبس کو نہ چلانے شہریوں سے زیادتی ہے‘
آزادی جارچ کے رہنمائوں کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا کہ حکومت نے میٹرو بس کو کیوں بند رکھا ہوا ہے میٹرو بسوں کی سکیورٹی کیلئے یہاں پشاور موڑ میں آزادی مارچ کے رضا کار حفاظت بھی کریں گے اور ڈیوٹی بھی دیں گے لیکن ا س کے باوجود میٹرو بس نہیں چلائی جا رہی جس کی وجہ سے جڑواں شہریوں کے باسیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے-میٹروبس پر روزانہ ایک لاکھ سے زیادہ مسافر سفر کرتے ہیں جو میٹروبس کی بندش کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں -جڑواں شہروں کے باسیوں نے حکومت نے اپیل کی ہے کہ آزادی مارچ کے شرکاء انتہائی منظم انداز میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں اور ایسا کوئی امکان نہیں کہ میٹروبس سروس کے چلنے سے کو گڑ بڑ ہو ا س کے علاوہ وہ لوگ یہ واضح طور پر کہہ بھی چکے ہیں کہ میٹروبسیں چلائی جائیں لہذا حکومت کو چاہئے کہ وہ لوگوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے میٹروبس کی بندش کو فی الفور ختم کرتے ہوئے میٹروبسیں چلائے تاکہ شہری اس اذیت سے سے نکل سکیں-