اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

حکومت  پانچ سال پورے کرگی یا نہیں؟حکومتی اہم عہدیدار نے اندر کی خبر دیدی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننکانہ صاحب(آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ حکومت یہ 5 اور اگلے پانچ سال بھی پورے کرے گی ‘شریف فیملی کیساتھ ڈیل یا ڈھیل کی بات بے بنیاد ہے،نواز شریف کو باہر انسانی ہمدردی پر بھیج رہے ہیں،مریم نواز صحت مند ہیں ،بیماری کے بغیر باہر نہیں جا سکتیں،مولانا کو سہولتیں  مل گئیں،ان کا دل اسلام آباد میں لگ گیا ہے،کوئی شک نہیں مہنگائی ہے ،کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

منگل کے روز ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ڈیل کی جا رہی ہے اور نہ ہی ڈھیل دی جارہی ہے، عمران خان اس قسم کے آدمی نہیں کہ کسی کوڈیل یا ڈھیل دیں، انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیرون ملک علاج کی اجازت دی جا رہی ہے کیونکہ ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے اور پاکستان میں ان کا علاج ممکن نہیں لہٰذا نواز شریف کو صرف علاج کیلئے باہر جانے کی اجازت دی جارہی ہے، وہ علاج کے بعد وطن واپس ضرور آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے والد، بیوی اور بھائی کی قبریں پاکستان میں ہیں اس لیے وہ پاکستان نہیں چھوڑسکتے جب کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے کابینہ میں کوئی اختلاف نہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز بیمار ہوئیں تو ان کو بھی بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت مل سکتی ہے لیکن اس وقت وہ صحتمند ہیں اور انہیں کوئی سنجیدہ نوعیت کی بیماری نہیں اور بیماری کے بغیر ان کو باہر نہیں جانے دیں گے، وہ ٹھیک ہیں، اللہ انہیں صحت یاب رکھے۔آزادی مارچ سے متعلق اعجاز شاہ نے کہا کہ حکومت یہ پانچ سال اور اگلے پانچ سال بھی پورے کرے گی اور مولانا فضل الرحمان کو اتنی سہولتیں دے رہے ہیں کہ ان کا دل اسلام آباد میں لگ گیا ہے، وہ جلد جانیوالے نہیں ہیں، ہم انہیں اتنا پیار دے رہے ہیں کہ وہ وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ بھول جائیں گے۔وزیر داخلہ نے مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی ہے اس میں کوئی شک نہیں، ہم اسے کم کرنے اور گورننس ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…