بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

نان بائیوں اور انتظامیہ کیخلاف مذاکرات ناکام ہو گئے، پنجاب، کے پی کے،راولپنڈی،اسلام آباد کے نانبائیوں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دیدی

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آن لائن) نانبائیوں اور انتظامیہ کے درمیان مذکرات ناکام آٹے فائن اور میدہ کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہ ہونے کے بعدنانبائی ایسوسی ایشن آف پاکستان، پنجاب، کے پی کے،راولپنڈی،اسلام آباد کے نانبائیوں نے 16نومبر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال د یتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا موقف آج بھی وہی ہیں ہمارے تحفظات دور کیئے جائیں آٹے اور فائن کے پرانے ریٹ بحال کیئے جائیں

عہدیداران نے فائن، میدہ اور آٹے کی قیمت میں بالترتیب 12سو سے 1500اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر ظالمانہ اضافی فوری واپس لیا جائے اگر فائن، میدہ اور آٹے کے ریٹ کم نہ کئے گئے تو 16نومبر کو شٹر ڈاؤن کریں گے مودجودہ قیمت پر نان روٹی فررخت نہیں کر سکتے ریٹ کم نہ ہوئے تو نان روٹی کی قیمت بڑھا دیں گے فوری طور پرپرانے ریٹس بحال کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہا۔نانبائی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر محمد شفیق قریشی،جنرل سیکرٹری محمد خورشید قریشی،متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے آفتاب اسلم گل، وائس چیئرمین میر داد خان، کیپیٹل نانبائی ایسوسی ایشن کے صدرسجاد علی عباسی، جنرل سیکرٹری جہانگیر قریشی، نائب صدر سردار عظیم اور دیگر نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جہانزیب عباسی، سرفراز عباسی، عمران قریشی،الطاف قریشی،سردار مشتاق، گل خان، گل خان،احسن عباسی، گل والی خان اور دیگر نے شرکت کی۔ محمد شفیق قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں روز بروز مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اس سے نہ صرف نانبائی بلکہ عوام بھی مشکلات کا شکار ہیں ملز مالکان کی طر ف سے فائن ّٹا 3سو روپے فی بوری، عام آٹا 2سو روپے فی بوری اضافہ کر دیا جبکہ مجوعی طور پر مید?، فائن اور آٹے کی قیمتوں میں 12سو سے15سو روپے اضافہ کر دیا گیا ہے مو سرما کی آمد کے ساتھ ہی گیس کا شارٹ فال شروع ہو چکا ہے جبکہ سلنڈر گیس کی قیمت میں 150روپے اضافہ کر دیا گیا ہے ان حالات مین نان روٹی موجودہ قیمت میں فروخت کرنا نہ صرف مشکل بلکہ ناممکن ہو چکا ہے لہذا حکومت ضلعی انتظامیہ پرانے ریٹ فوری بحال کرے ورنہ تو ہم از خود نان روٹی کا ریٹ بڑھانے پر مجبور ہوں گے اس ضمن میں ہنگامی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ 16نومبر کو اسلام آباد، راولپنڈی لاہور اور کے پی کے کے تمام نانبائی شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزار وفاقی وزیر خوراک اور صوبائی وزیر خوراک سے مطالبہ کیا کہ فائن، میدہ اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا فوری طور پر نوٹس لیکر از خود ریٹ بڑھانے مل مالکان اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…