جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات حاجی افتخار خادم کی قیادت میں مغل برادری نے مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر پی ٹی آئی کشمیر میں باضابطہ اعلان کر دیا جبیر ہوٹل پر مغل برادری کا بڑا جلسہ اس موقع پر مغل برادری کی سرکردہ شخصیات بھی بڑی تعداد میں موجود تھی، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ

میں نے اپنے دور حکومت میں برادری ازم علاقائی ازم اور قبیلائی ازم کے تعصبات کا خاتمہ کر کے وضع داری کی سیاست کو فروغ دیا تحریک انصاف میں برادری ازم اور قبیلائی ازم کی سیاست کی گنجائش نہیں پی ٹی آئی کشمیر تمام برادریوں کا گلدستہ ہے ہم برسرِ اقتدار آ کر ریاست کے اندر ایک مرتبہ پھر تعصبات سے پاک اقدار کو فروغ دیں گے ضمنی الیکشن میں فضاء پی ٹی آئی کشمیر کے حق میں بن چکی ہے پہلی بار سارا شہر اکھٹا ہوا ہے کیونکہ لوگ میرپور کی ترقی چاہتے ہیں انشاء اللہ میرپور کے اندر ائیرپورٹ سمیت میگا پراجیکٹس لائیں گے حاجی افتخار کی قیادت میں آج مغل برادری نے پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت اختیار کر کے ثابت کر دیا ہے کہ پی ٹی آئی تمام برادریوں کا گلدستہ ہے حاجی افتخار کی پی ٹی آئی کشمیر میں شمولیت سے دلی خوشی ہے میں حاجی افتخار اور مغل برادری کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کی توقعات پر پورا اترا جائے گا حاجی افتخار اب میری کور ٹیم کا حصہ ہوں گے ضمنی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے تک کارکن آرام سے نہ بیٹھیں اس بار پی ٹی آئی کشمیر بڑی لیڈ سے جیتے گی جلسہ سے پی ٹی آئی کشمیر کے سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور سابق وزیر رفیق نیر سابق وزیر خواجہ فاروق حیدر,حاجی افتخار خادم سابق کونسلر حاجی جاوید حاجی جاوید قریشی سکندر بیگ افتخار قیوم مغل الیاس انصاری وجاہت بیگ خالد رتیال اور دیگر نے بھی خطاب کیا رکشہ یونین کے صدر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجہ یونس حسن جاوید چوہدری ندیم آف کھاڑک جہانزیب منظور عثمان مغل نوید ملک سلیم خان راجہ سجاد یونس شاہد اور دیگر

اپنے کنبے قبیلے سمیت مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو گئے سابق کمشنر ابو طالب شاہ نے سادات برادری سمیت ضمنی الیکشن میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی حمایت کا اعلان کر دیا باقاعدہ اعلان اپنی رہائشگاہ سادات کالونی بھڑکیں سیکٹر اے میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی انتخابی میٹنگ کے دوران کیاسابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بن خرماں منظور جنجوعہ کے گھر میٹنگ منظور جنجوعہ نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…