پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

نواز شریف کی بیرون ملک روانگی، ڈیل کتنے ارب ڈالرز میں ہوئی؟ پیسہ کتنے لوگوں کے ذریعے ٹرانسفر ہوگا؟ چونکا دینے والے انکشافات

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی بیرون ملک روانگی کی ڈیل کتنے ارب ڈالرز میں ہوئی، اس کا انکشاف ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کیا گیا، معروف صحافی صابر شاکر نے کسی صارف کی ٹویٹ شیئر کی، اس ٹویٹ میں صارف نے دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر رہائی اور بیرون ملکروانگی ڈیل کا نتیجہ ہے، صارف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مریم نواز کو اسی وجہ سے ضمانت ملی ہے،

ٹویٹ میں مزید لکھا گیا کہ اس سارے معاملے میں گیم چینجر شہباز شریف ہیں۔ دوران پروگرام معروف صحافی صابر شاکر نے گفتگو کرتے ہوئے امکان ظاہر کیاکہ سارا کام سکے (مفت میں) میں نہیں ہوا، چیز اس معاملے میں طے ہوئی ہیں۔ ان کی اس بات پر سینئر صحافی چوہدری خادم حسین نے کہا کہ میاں نواز شریف کی صحت تھوڑی خراب تھی، زیادہ تھی یا گھمبیر تھی، یہ سارا معاملہ کل آنے والی رقم کی وجہ سے اتفاقاً جڑ گیا ہے، چوہدری خادم حسین نے کہا کہ اس رقم کے آنے کا کوئی ذریعہ بھی ظاہر نہیں کیاگیا ہے، انہوں نے کہاکہ آپ چودہ ارب ڈالر کی فگر ذہن میں رکھیں، تھوڑی تھوڑی کرکے یہ رقم کچھ کیش، انویسٹمنٹ اور کسی دوسرے طریقے سے پاکستان میں لانے کے لیے سب کچھ طے ہوا ہے۔ چوہدری خادم حسین نے کہا کہ دو تین لوگوں کے ذریعے یہ 14 ارب ڈالر پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی صحت کی خرابی اور یہ 14 ارب ڈالر والی دونوں باتیں اکٹھی ہو گئی ہیں۔ دوسری جانب چیئرمین قومی احتساب بیورو کی عدم موجودگی کی وجہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ہفتہ کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نہیں نکل سکا۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کا متعلقہ عملہ رات گئے تک وزارت داخلہ میں بیٹھارہا۔ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب آپریشنز بھی نیب کے دفتر آئے تاہم چیئرمین نیب کی عدم دستیابی کے باعث ای سی ایل سے نام نکالنے کی کارروائی نہ ہوسکی۔ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے نیب کا سند عدم اعتراض (این او سی) ضروری تقاضا ہے۔

خیال رہے کہ نواز شریف کے بھائی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے وزارت داخلہ کو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ایک باضابطہ درخواست جمع کرائی گئی ہے۔نواز شریف کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا اس لیے حکومت نیب سے مشاورت کرے گی اور قوی امکان ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف اتوار کو قومی پرواز سے لندن جائیں گے۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کے علاج کیلئے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں تیاریاں شروع کردی گئی ، شریف فیملی کی نیویارک میں بھی ڈاکٹر سے بات ہورہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…