لاہور(این این آئی) لاہور کے علاقے باٹاپور میں دو گروہوں میں فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ 7زخمی ہو گئے، وزیراعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔
بتایا گیا ہے کہباٹا پور کے علاقہ میں چند روز قبل پراپرٹی کے تنازعہ پر امجد گروپ اور رفاقت گروپ کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔پولیس نے دونوں پارٹیوں کو تھانے میں صلح کیلئے بلوایا ہوا تھا،دونوں پارٹیوں نے چوکی واہگہ میں تفتیش کے لئے پیش ہونا تھا کہ راستہ میں مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں اعجاز، عمران، ظفر، امجد اور منیر ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کلاشکوف،30 بور پسٹل،اور 9 ایم ایم پستول سے کی گئی۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے پولیس نے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔وزیراعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا مرکزی ملزم رفاقت میوہسپتال نے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لاہور کے علاقے باٹاپور میں دو گروہوں میں فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ 7زخمی ہو گئے، وزیراعلی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔بتایا گیا ہے کہباٹا پور کے علاقہ میں چند روز قبل پراپرٹی کے تنازعہ پر امجد گروپ اور رفاقت گروپ کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔