لاہور(این این آئی) شریف خاندان کے وکلاء نے مریم نواز کا پاسپورٹ عدالت سے واپس لینے اور نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے درخواست دائر کرنے کیلئے قانونی نکات پر مشاورت شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق مریم نوازاپنے والد نواز شریف کے بیرون ملک علاج کے دوران انکی تیمار داری کے لئے ان کے پاس موجود رہنا چاہتی ہیں جس کے لئے
انہوں نے بیرون ملک سفر کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے وکلاء سے مشاورت کی ہے۔ نیب کے خدشہ پر مریم نواز کا پاسپورٹ لاہور ہائیکورٹ کے پاس جمع ہے جبکہ ان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل ہے۔ اس حوالے سے وکلاء کی ٹیم نے مشاورت شروع کر دی ہے جس کے بعد باضابطہ درخواست دائر کئے جانے کا امکان ہے۔