اسلام آباد (این این آئی)چین کے تعاون سے تیار کردہ سروے شپ بحر مساح کی پاک بحریہ میں شمولیت پر خصوصی وڈیو جاری کر دی گئی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس پرومو میں بحر مساح کی سمندری شعبے کے لیے اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سمندری علوم کے لیے انتہائی اہم سنگ میل ہے۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ بحر مساح کا
حصول پاکستان کے لیے سمندری تحقیق، معدنیات کی دریافت اور محفوظ جہاز رانی کی طرف اہم قدم ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز میں جدید لیبارٹریز، نقشہ سازی اور زیرآب تحقیق کے حساس آلات موجود ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ اس جہاز سے پاکستان میری ٹائم کے دیگر ادارے بھی فائدہ حاصل کریں گے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحر مساح پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات کا عکاس ہے۔