منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

ریلوے حکام کی سانحہ تیز گام کے بعد بھی مجرمانہ غفلت جاری کونسا کام نہ رک سکا ؟ تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے گئے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائے ونڈ(آن لائن ) ریلوے حکام نے سانحہ تیز گام کے بعد بھی اپنی مجرمانہ غفلت جاری رکھی ہوئی ہے ،ایک نام پر پوری بوگی کی بکنگ کا سلسلہ بند نہیں ہوسکا۔تبلیغی اجتماع پر آنے والی ٹرینوں میں اب بھی ایک ہی نام سے کئی کئی بوگیاں بک کی جارہی ہیں ،گزشتہ روز بھی کراچی ایکسپریس کی تین بوگیاں

عامر حسین نامی کے شخص پر بک تھیں جس کے تمام مسافر رائے ونڈاسٹیشن پر اترے اور اجتماع میں شامل ہوئے۔رائے ونڈ اسٹیشن پر بھی یہ مشق یوں کی توں جاری ہے ۔اس سلسلے میں سی ای او ریلوے اعجاز احمد سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ ریلوے قوانین کے مطابق ایک شخص کے نام زیادہ سے زیادہ چھ سیٹیں بک ہوسکتی ہیں ،لیکن اس کیلئے بھی چھ کے چھ افراد کے شناختی کارڈ نمبراور فون نمبرز درکار ہوتے ہیں مگر چونکہ رائے ونڈ کے عالمی تبلیغی اجتماع کے موقع پر بڑے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر ہزاروں کی تعداد میں مسافر سوار ہونے ہوتے ہیں اس لئے کم وقت کے دوران اتنی بڑی تعداد میں یہ کام ممکن نہیں ہوتا ،تاہم وزیر ریلوے شیخ رشید کی سخت ہدایات کی روشنی میں اس عمل کی حوصلہ شکنی کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیدیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ اس غلط روش کی وجہ سے سانحہ تیز گام کے ہلاک شدگان کے لواحقین کو تاحال حکومتی مالی امداد بھی نہیں پہنچ سکی ۔انہوں نے کہا کہ اس امر پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا ،یہ ہر حال میں انتہائی نقصان دہ ہے ،کوئی مشکوک شخص بھی اس نادانستہ غلطی سے فائدہ اٹھا کر نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر عامر حسین نامی شخص کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیاگیا ہے ۔دوسری طرف تبلیغی مرکز کے اندر بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ اجتماع میں شامل ہونے اور واپس جانے والے احباب اس غلطی کودہرانے سے منع رہیں ۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…