اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے کوئی رعایت نہیں چاہتے ان کی پیشکش کو مسترد کرتے ہیں، وزیر اعظم کا استعفیٰ چاہتا ہوں۔ آزاد ی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم سے کوئی رعایت نہیں چاہتے ان کی پیشکش کو مسترد کرتے ہیں، وزیر اعظم کا استعفیٰ چاہتا ہوں۔ ہمارا نے کہاکہ
ہمارا دھرنا نہیں، آزادی مارچ ہے، دھرنا ہوسکتا ہے ڈی چوک پر ہو۔ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ ہمارے کارکن ہمارے قابو میں ہیں، کنٹینر ہٹائے جائیں،سعد حریری نے عوامی احتجاج پر استعفیٰ دیا۔ انہوں نے کہاکہ ذوالفقار بھٹو تین ماہ بعد دوبارہ الیکشن کے لیے تیار ہوگئے تھے ان کو تو حکومت میں پندرہ ماہ ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ ادارے اس حکومت کو کب تک چلاتے رہیں گے۔