اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالتوں میں توڑ پھوڑ اور عدالتوں کی تالہ بندی پنجاب میں معمول بن گیا ہے۔ غریب عوام کا جینا دو بھر ہوچکا ۔ عام انسانوں کیساتھ عدالتوں میں وکیل کیا کچھ کرتے ہیں ،ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ ایک عام شہری کومرد اور خواتین وکیل نے اپنے گھیرے میں لیا ہوا ہےاور اس نیم برہنہ کر کے لاتوں ، مکوں اور اس پر تھپڑوں کی بارش کی جارہی ہے ۔ شہری کو دونوںہاتھ سے پکڑ کر خواتین وکیل سے بھی
تھپڑمروائے جارہے ہیں، وکیل خواتین وکیل سے کہہ رہے تھے کہ ’’ آپی مار چپیڑیں‘‘۔ ذرائع کے مطابق اس شخص کو خاتون وکیل کے کھانے کے بل میں GSTشامل کرنے پر برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ لوگ مرنا بھول گئے ہیں انشاللہ دنیا و آخرت میں بربادی ان کا مقدر بنے گی ۔ایک اور صارف نے لکھا کہ کیا ہم جنگل میں رہ رہے ہیں جو اس طر ح بے دردی سے انسانوں کو مارا پیٹا جاتا ہے ۔