راولپنڈی(آن لائن) وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ختم ہورہا ہے اور ایک دو روز میں مسئلے حل ہوجائیں گے۔ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ’خوشی ہے موجودہ حکومت نے بڑی دانشمندی سے اس مسئلے کو ہینڈل کیا‘۔آزادی مارچ کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا کہ مولانا جارہا ہے۔ ایک دو روز
میں مسئلے حل ہوجائیں گے۔وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ ’سیاسی جماعتیں سیاسی طریقے سے اپنا حق منواتی ہیں نہ کہ محمود اچکزئی جیسے لوگوں کو ساتھ رکھ کے ایسا تاثر دینا چاہتی ہیں کہ جیسے ملک کے خلاف کوئی ایک انتشار یا خلفشار کا ماحول ہو۔شیخ رشید نے ایک بار پھر یہ بات دہرائی کہ ’انشااللہ مولانا جارہا ہے، اسلام آباد پرسکون ہوگا اور حکومت اپنے پانچ سال پورے کرے گی۔