اسلام آباد(آن لائن) عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کر دیا ہے، آئی ایم ایف کی فیڈرل ریونیو ایجنسی بنانے کی تجویز۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ تجویز دی ہے کہ ملک میں ایک فیڈرل ریونیو ایجنسی بنائی جائے جو ملک بھر سے
ٹیکس اکٹھا کرے ایجنسی صوبے، اور اضلاع کی سطح پر ٹیکس جمع کرے، فیڈرل ریونیو ایجنسی کے قیام کی تجویز سے ٹیکس جمع کرانے مین آسانی ہوگی، آئی ایم ایف نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ وفاق، صوبوں اور اضلاع کا ٹیکس ایک ہی جگہ اکٹھا ہو گا، جبکہ ٹیکس فارم اور وصولی آسان بنانے کی بھی ضرورت ہے۔