اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ نماز فجر کے وقت آزادی مارچ سے کچھ رضاکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے، اگر حکومت نے انہیں رہا نہ کیا تو حکومت کیساتھ معاہدہ توڑ دیا جائے گا۔ایک انٹرویو میں آزادی مارچ میں طالبان کے جھنڈے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے جے یو آئی رہنما نے کہا کہ وہ 9 اتحادی جماعتوں کے
علاوہ کسی پرچم کے ذمہ دار نہیں اور نہ کوئی اور پرچم دیکھا ہے۔وزیراعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو اگلا لائحہ عمل کیا ہوگا؟ اس سوال کے جواب میں مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ دو دن بعد کیا کرنا ہے یہ فیصلہ رہبر کمیٹی کرے گی۔جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے امیرعبد الواسع نے کہا کہ ہم ایسے پرچم کی بالکل اجازت نہیں دیتے یہ کسی تیسری قوت کاکام لگتا ہے۔