جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

محکمہ تعلیم پنجاب اور مائیکرو سافٹ تکنیکی تعلیم کی ترقی کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( پ ر )پاکستان مائیکرو سافٹ کے زیر اہتمام پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، پنجاب ٹی ای وی ٹی اے اور پنجاب گروپ آف کالجز کے تعاون سے “مائیکروسافٹ ایجو ڈے” کے نام سے ایک تعلیمی سیمینار منعقد کیاگیا ۔ سیمینار میں خطے بھر سے مندوبین کو مدعو کیا گیا۔

تاکہ خاص طورتعلیمی شعبہ کے لیے متعارف گئی جدید ترین ٹیکنالوجی اور 21 ویں صدی کے علوم سے کامل آگاہی دی جا سکے۔ اس سیمینار میں صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس ، چیئرمین ٹیوٹا پنجاب علی سلمان صدیقی ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہپارہ رضوی ، مشیروزیر تعلیم پنجاب آسیہ خرم آغا ، مشیرہائر ایجوکیشن کمیشن آصف شاہد خان، مائیکروسافٹ کنٹری جنرل منیجرعابد زیدی ، مائیکروسافٹ کنٹری ایجوکیشن لیڈجبران جمشید اور مائیکروسافٹ ایجوکیشن ٹرانسفارمیشن لیڈجئے رچرڈز ہل سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔سیمینارکا مقصد نوجوانوںکو بااختیار بنانے کی خاطر، ممکنہ شراکت کے مواقع تلاش کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھاجن کی تعداد ۲۰۱۷ کی پاکستان نیشنل ہیومین ڈویلپمنٹ رپورٹ کے مطابق مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس رپورٹ میںواضح کیا گیا ہے کہ اگر ملک کے نوجوانوں کو تعلیم اور علم کے ساتھ بااختیار بنایا جائے تو وہ ترقی کے لئے ایک اہم قوت ثابت ہوسکتے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پرائمری سکول سطح ہی سے ہنرمندوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی ایک اہم ضرورت بن گئی ہے ، کیونکہ نوجوان تیزی سے ٹیکنالوجی کی جانب راغب ہوتے ہیں۔جدید ٹیکنالوجی اگر کلاس روم میں ہی دستیاب ہو توسیکھنے والے ، اکیسویں صدی میں ملازمت کے حصول کے لیے ڈیجیٹل مہارتیں بڑھا سکتے ہیں ۔

صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ اگرچہ سیکھنے والوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ضروری ہے لیکن اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ اساتذہ کو بھی بااختیار بنایا جائے اور انہیں ضروری وسائل مہیا کیے جائیں تاکہ وہ طالب علموں کو کامیابی کے ساتھ تعلیم دے سکیں۔اس موقع پرآفس 365 ، Azure ، مائیکروسافٹ امیجنی، اکیڈمی سرٹیفیکیشنز اور مائیکروسافٹ انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ERP) اور کیمپس مینجمنٹ سلوشنز کی نمائش کی گئی۔

یہ ٹیکنالوجیز کوسیکھنے کے بہتر نتائج ، علم و دانش کو فروغ دیتے کلاس روم اور اداروں کو موثر طریقے سے چلانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ۔ مصنوعی ذہانت تعلیم کے حصول میں استعمال ہونے والے زیادہ تر عوامل کو طاقت دیتی ہے ، چاہے وہ محفوظ کیمپس مینجمنٹ کے لئے علمی APIs کا استعمال ہو ، یا اعدادوشمار کا تجزیہ کرنے کے لئے ،اعداد و شمار کے اربوں ذرائع کو Azure IOT سویٹ سے مربوط کریں ، یا طلباء کی کارکردگی کی بنیاد پر سیکھنے کے نتائج کی پیش گوئی کریں۔

ہمہ وقت بصیرت افروز فیصلے کرنا صرف اے آئی کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ممکن ہے ، جو مائیکرو سافٹ پلیٹ فارم میں بنایا گیا ہے۔پاکستان کے لئے مائیکروسافٹ کنٹری کے جنرل منیجر عابد زیدی نے کہاکہ ، ” زندگی بھرسیکھنے اور کام آنے والے تجربات کے حصول کے لیے مائیکرو سافٹ ٹیمیں ، مائن کرافٹ اور ون نوٹ جیسی ٹیکنالوجیزاہم کردار ادا کرتی ہیں۔ عابد زیدی کہتے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی ایک معلم کی ملازمت کو آسان بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ توجہ اور تندہی سے تدریس کا فریضہ انجام دے سکیں۔

بطور مائیکرو سافٹ ، ہم کلاس روم میں بہترین ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرکے ہر سیکھنے اور معلم کو بااختیار بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔اس نما ئش کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی شوکیس مائیکرو سافٹ نے مقامی مائیکرو سافٹ انوویٹیو ایجوکیٹر ماہروں کے لئے ای ای 2 ایجوکیٹرز ایکسچینج مقابلے کا بھی اعلان کیا۔ اس مقابلے سے مقامی تعلیمی رہنماؤں کو یہ موقع ملے گا کہ وہ 2020 میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ای 2 میں شرکت کریں اور عالمی ماہرین تعلیم سے مل کر صنعت کے رجحانات اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز تلاش کرسکیں۔

پاکستان کے لئے مائیکروسافٹ کنٹری ایجوکیشن لیڈ جبران جمشید نے کہا کہ ، “ہم یقینی طور پرمقامی ایم آئی ایز کو دنیا بھر کے اساتذہ سے ملنے اورجدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے کا موقع فراہم کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔ “ہر ایم آئی ای تربیت اورمدد دی جائے گی کہ اس پروگرام میں کیسے شریک ہو سکتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آج کی اس تقریب کے شرکا کو نئے آئیڈیاز اور نئی امیدیں ملی ہوں گی کہ آئندہ نسل کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی، دنیا سے وابستگی کے احساس کے ساتھ کس قدر اہم ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…