منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا بھر میں 24گھنٹے گونجنے والی آواز ’’ اذان ‘‘ جانتے ہیں فجر کی اذان کا آغاز کس ملک سےہوتا ہے اور یہ سلسلہ کہاں تک جاتا ہے؟

datetime 29  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہانیاں(این این آئی) دنیا بھر میں چوبیس گھنٹے گونجنے والی آواز نماز کیلئے پکاری جانے والی ’’ اذان ‘‘ ہے جو کہ ہر وقت کانوں میں رس گھولتی ہے ۔ایک بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر وقت گونجنے والی آواز اذان ہے ۔

ہر روز انڈونیشیاکے مشرقی جزائر سے فجر کی اذان کا آغاز ہوتا ہے اور بیک وقت ہزاروں مئوذن اللہ تعالیٰ کی توحید اور نبی کریم ﷺ کی رسالت کا اعلان کرتے ہیں ۔مشرقی جزائر سے یہ سلسلہ مغربی جزائرتک چلا جاتاہے ڈیڑھ گھنٹے بعدسماٹرا کے دیہات اور قصبات میں اذانیں ہونے لگتی ہیں یہ سلسلہ ایک گھنٹے بعد ڈھاکہ پہنچتا ہے ۔بنگلا دیش میں اذانوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوتا کہ کلکتہ اورسری لنکا میں اذانیں شروع ہوجاتی ہیں ۔دوسری جانب کلکتہ سے یہ سلسلہ ممبئی تک پہنچتا ہے اور پورے بھارت کی فضا توحیدورسالت کے اعلان سے گونج اٹھتی ہے۔رپورٹ کے مطابق سری نگر اور سیالکوٹ میں فجر کی اذان کا وقت ایک ہی ہے جبکہ سیالکوٹ سے کراچی،کوئٹہ اور گوادرتک چالیس منٹ ہے اس عرصہ میں پاکستان میں فجر کی اذانیں گونجتی ہیں پاکستان میں یہ سلسلہ شروع ہونے سے پہلے افغانستان اور مسقط میں اذانیں شروع ہوجاتی ہیں ۔مسقط سے بغداد تک ایک گھنٹے کا فرق ہے اس عرصہ میں سعودی عرب،یمن،متحدہ عرب امارات،کویت اور عراق تک اذانیں گونجتی رہتی ہیں ۔بغداد سے سکندریہ تک پھر ایک گھنٹے کا فرق ہے اس وقت شام ،مصر،سوڈان،صومالیہ میں اذانیں ہوتی ہیں ۔

سکندریہ اور استنبول ایک ہی طول وعرض پر واقع ہیں وہاں سے مشرقی ترکی تک ڈیڑھ گھنٹے کا فرق ہے اس عرصہ میں شمالی امریکہ،لیبیا اور تیونس میں اذانیں شروع ہونے لگتی ہیں ،یوں فجر کی اذان جس کا آغاز انڈونیشیا کے مشرقی جزائر سے شروع ہوا تھاساڑھے نو گھنٹوں کا طویل سفرطے کرکے بحر اوقیانوس تک پہنچنے سے پہلے مشرقی انڈونیشیا میں ظہر کی اذان کا وقت ہوجاتا ہے ۔اس طرح کرہ ارض پرایک بھی لمحہ ایسا نہیں گزرتاجب سینکڑوں،ہزاروں،لاکھوں مئوذن اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور نبی کریم ﷺ کی رسالت کا اعلان نہ کررہے ہوں یہ سلسلہ قیامت تک جاری وساری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…