جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مولانا فضل الرحمن وقت سے پہلے حکومت کے خلاف باہر نکل آئے، جے یو آئی کے دوسرے دھڑے کا بھی ردعمل سامنے آگیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (س )کے امیر مولانا حامد الحق نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کو مزید وقت دیتے وہ وقت سے پہلے ہی حکومت کے خلاف باہر نکل آئے ہیں،عمران خان قوم کی توقعات پر پورا نہیں اترے اسی لیے دھرنے کا ماحول پیدا ہو گیا۔

حکومت اگر اپنا رویہ درست کر لے تو مولانا فضل الرحمان کو بھی انتہائی قدم نہیں اٹھانا پڑے،اسلام میں تعلیم کے لیے کوئی قدغن نہیں ہے،امریکی، اسرائیل اور بھارت کے دباؤ کی وجہ سے جہاد کو ختم نہیں کیا جا سکتا، ملا عمر نے اپنی حکومت چلانے کیلئے کسی ملک سے قرضہ نہیں لیا ، 6 سال میں افغانستان کو پر امن ملک بنا دیا تھا۔ مولانا سمیع الحق اپنے شاگردوں کو علمی بندوق بننے کی تلقین کرتے تھے ۔ ایک انٹرویومیں مولانا حامد الحق نے کہا کہ قرآن و حدیث کی تعلیمات جدید ہی رہیں گی وہ کبھی قدیم نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ جب کسی کو ڈاکٹر کی تعلیم دی جاتی ہے تو اسے دین کی تعلیم سے آگاہ نہیں کیا جاتا یہ دونوں تعلیم بیک وقت دی جانی چاہئیں جس پر اب کام بھی جاری ہے اور اصلاحات کی بات چل رہی ہے۔ اسلام میں تعلیم کے لیے کوئی قدغن نہیں ہے۔مولانا حامد الحق نے کہا کہ ہم تعلیم کی طرف توجہ دینے والے لوگ ہیں ہم نے کبھی طلبا کو یہ نہیں کہا کہ ملک کے اندر یا باہر جا کر جہاد کریں۔ پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں میں جہاد سے متعلق اور غزوات سے متعلق پڑھایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی، اسرائیل اور بھارت کے دباؤ کی وجہ سے جہاد کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ اسلامی تعلیمات کے لیے لوگ انڈیا اور دیگر ممالک میں جاتا کرتے تھے تاہم جب سے جامعہ اکوڑہ خٹک میں مدرسہ کھولا گیا تو افغانستان اور خیبر پختونخوا سے لوگ اسلامی تعلیمات حاصل کرنے آتے تھے۔

مولانا حامد الحق نے کہا کہ افغانستان میں جب ملا عمر کی اسلامی ریاست قائم ہوئی تو اس کے بعد ہماری ان سے دو مرتبہ ملاقاتیں ہوئیں اور ہم نے ان کی حکومت کو قریب سے دیکھنے کے لیے افغانستان کا دورہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ ملا عمر ایک سادہ سے انسان تھے اور ایک آنکھ سے معذور تھے۔ ان کی شخصیت متاثر کن تھی، انہوں نے اپنی حکومت چلانے کے لیے کسی ملک سے قرضہ نہیں لیا اور 6 سال میں افغانستان کو پر امن ملک بنا دیا تھا۔

مولانا حامد الحق نے کہا کہ مولانا سمیع الحق سے دنیا بھر سے مشاورت کے لیے رابطہ کیا جاتا تھا اور وہ انتہائی پرامن شخصیت تھے اور کسی بھی قسم کے انتشار کو پسند نہیں کرتے تھے۔ مولانا سمیع الحق اپنے شاگردوں کو علمی بندوق بننے کی تلقین کرتے تھے اور دلیل سے لوگوں کو قائل کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں مدارس میں اصطلاحات کی بات شروع ہوئی تو اکوڑہ خٹک میں ہم نے بھی طلبہ کو کمپیوٹر اور دنیا کی تعلیمات کا سلسلہ شروع کر دیا تھا جس میں حکومتی نصاب بھی پڑھایا جاتا ہے۔

مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا سمیع الحق کی سیاست بالکل مختلف ہے اس لیے دونوں میں فاصلے رہے تاہم وقت اور حالات کے مطابق معاملات درست بھی ہو سکتے ہیں، ہم تو دوستی کے لیے تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں،مولانا سمیع الحق کا ایجنڈا صرف پاکستان تھا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو حکومت کو مزید وقت دینا چاہیے تھے وہ وقت سے پہلے ہی حکومت کے خلاف باہر نکل آئے ہیں۔

مولانا حامد الحق نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کو بیرونی طاقتوں نے شہید کیا لیکن ہماری حکومت ان کے کیس کو بہتر انداز میں لے کر نہیں چل سکے۔ عمران خان سے قوم کو بہت سے امیدیں تھیں اور ہیں لیکن عمران خان قوم کی توقعات پر پورا نہیں اترے اسی لیے دھرنے کا ماحول پیدا ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کو بدعنوان جماعتوں سے بہت زیادہ رابطے نہیں کرنا چاہئیں کیونکہ وہ مذہبی جماعتوں کی آڑ میں ہر غلط کام بھی کرنے لگتے ہیں۔

جو کسی صورت درست نہیں ہے۔ مغربی دنیا اور میڈیا علما کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ علما کو انتخابات میں ووٹ نہیں دیتے۔ اس علاوہ ہمارے ادارے بھی دینی جماعتوں کو آگے آنے نہیں دیتے۔امیر جمعیت علمائے اسلام س نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ہند کے کشمیر سے متعلق بیان پر سب کو دکھ ہوا ہے لیکن شاہد انہوں نے حالات کی وجہ سے اس طرح کے بیانات دئیے ہوں گے کیونکہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انتہائی خراب رویہ رکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اگر اپنا رویہ درست کر لے تو مولانا فضل الرحمان کو بھی انتہائی قدم نہیں اٹھانا پڑے جس کی وجہ سے دشمن فائدہ اٹھا سکتا ہے اور کشمیر کاز متاثر ہو سکتا ہے۔مولانا حامد الحق نے کہا کہ کشمیری اپنے جذبے کے مطابق بھارتی فورسز سے لڑ رہے ہیں لیکن ان کی نظریں پاکستان کی طرف ہیں۔افغانستان کے حالات پر بات کرتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام س نے کہا کہ افغان طالبان تو امریکہ سے مذاکرات کیلئے آج بھی تیار ہیں لیکن امریکہ اب مذاکرات سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔ ہم بھی چاہتے ہیں افغانستان میں امن قائم ہو۔انہوں نے کہا کہ طالبان اس وقت متحد ہیں اور ان میں میانہ روی آ چکی ہے۔ امریکہ کو بھی اب نرمی دکھانا چاہیے اور مذاکرات کا راستہ ایک مرتبہ پھر اختیار کرنا چاہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…