ایف بی آر نے دولت چھپانے کیلئے رشتہ داروں، قابل بھروسہ ملازموں کے نام پر گاڑیاں رجسٹرڈ کروانیوالوں کیخلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا

23  اکتوبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے دولت چھپانے کیلئے رشتہ داروں اور قابل بھروسہ ملازموں کے نام پر گاڑیاں رجسٹرڈ کروانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا،لاہور میں قائم بے نامی زون نے 17 بے نامی لگژری گاڑیوں کے مالکان کو شوکاز نوٹسز جاری کردئیے ا ور گاڑیوں کی دستاویزات اور خریداری کیلئے کی گئی ادائیگیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق بے نامی زون نے 9 بے نامی لینڈ کروزر، 2 فارچونر، ایک اوڈی کار جبکہ 5 ہائی لکس گاڑیوں کے مالکان کو نوٹسز بھجوا کر تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

یہ لگژری گاڑیاں فروری 2014 سے دسمبر 2018 تک رجسٹرڈ ہوئیں۔ایف بی آر نے ان 17 گاڑیوں کے مالکان کو گوشوارے جمع کرانے کیلئے بارہا نوٹسز جاری کئے تاہم انہوں نے گوشوارے جمع نہ کروائے۔لگژری گاڑیوں کے مالکان بے نامی زون کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے تو گاڑیاں اٹیچ کروادی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نامی زون کا نوٹس موصول ہونے کے بعد گاڑیوں کے مالکان گاڑیاں فروخت بھی نہیں کرسکیں گے۔ یہ گاڑیاں بے نامی ثابت ہونے پر ریفرنس ایڈجوڈیکیٹنگ اتھارٹی کو ارسال کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…