منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خیبر پختونخوا میں ’چرس ایکسپو‘ کا انعقاد سینکڑوں لوگوں کی چرس پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں منشیات جیسی لعنت نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے جبکہ ملک میں اس کے بیچنے اور خریدنے والے دھندناتے پھر رہے ہیں ۔ یہاں یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ یہ اب سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹی کا بھی رخ کر چکی ہے ۔

خیبرپختونخوا نشے کے عادی افراد میں چرس کافی مقبول نشہ ہے ۔ تاہم ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کسی مقامی جگہ پر سینکڑوں افراد سرعام مختلف اقسام کی چرس کی بوریاں سجائے بیٹھے ہوئے ہیں اورخریدو فروخت جاری ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں موجود گاہکوں کا ایک ہجوم ہے ، ویڈیو وادی تیراہ کی ہے جسے چرس کے استعمال اور پیدوار کی وجہ سے کافی بدنامہ علاقہ سمجھا جاتا ہے ۔ وہاں موجود لوگ چرس خریدنے میں ایسے مگن ہیں جسے وہ گھر کیلئے دال ، اجناس وغیر ہ خرید رہے ہوں ۔ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی صارفین بھی دلچسپ اور طنزیہ انداز میں تبصرے کر رہے ہیں ۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ یہ ایک قابل غور چیز ہے کے پی کے تیراہ کی وادی میں چرس ایکسپو 2019کا انعقاد ہوا ہے ، کیا ہی اچھا ہو اس کا انعقاد کراچی ایکسپو سینٹر میں کرایا جائے ۔ ویڈیواس لنک میں ملاحظہ کریں ۔ https://twitter.com/DrIqbalBurki1/status/1186147930912235520

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…