پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کیخلاف سائبر مافیا متحرک، 12ملین سے زائد حملے ، بھارتی بھی آگے آگے، پاکستان کا بھرپور جواب

datetime 22  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کے کامیاب جوان پروگرام کے خلاف سائبر مافیا متحرک ہوگیا اور ویب سائٹ ہیک کیلئے مختلف ممالک سے سائبر حملوں کی کوششیں کی گئی ، بھارت سے پروگرام کیخلاف 1 لاکھ 78ہزارسائبر حملے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کامیاب جوان پروگرام کی مقبولیت میں اضاجہ ہوتے ہی سائبر مافیا بھی متحرک ہوگیا اور ویب سائٹ ہیک کیلئے مختلف ممالک سے سائبر حملوں کی کوششیں کی گئی۔این ٹی سی کا کہنا ہے کہ بھارتی ہیکرز نے بھی سائبر حملوں کی کوششیں کیں ، جس کا نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی سائبر سکیورٹی ٹیم نے بھرپور دفاع کیا، بھارت کی جانب سے پروگرام کیخلاف 1 لاکھ 78ہزار سائبر حملے کئے گئے اور حملوں میں ویب سائٹ ہیک اور بلاک کرنے کی کوشش کی گئی۔حکام کے مطابق تین دن میں66 لاکھ افراد نے کامیاب جوان پروگرام کی ویب سائٹ وزٹ کیا ، کامیاب جوان پروگرام پر اب تک 12ملین سائبرحملے کئے گئے اور ویب سائٹ تمام سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔این ٹی سی حکام نے وزیراعظم معاون خصوصی عثمان ڈار کو آگاہ کردیا ہے ، جس کے بعد معاون خصوصی عثمان ڈارنے این ٹی سی میں قائم سکیورٹی کا ہنگامی دورہ کیا ، حکام کی سائبر اٹیکس اور بروقت دفاع سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔حکام نے بتایا ویب سائٹ پر 2400 ہٹس پرسیکنڈکی تیاری کرچکے ہیں، نظام مکمل فول پروف بنایاہے ہیکنگ کامیاب نہیں ہوگی۔یاد رہے 17 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے فلاحی منصو بے کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کیا تھا ، پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ایک لاکھ روپے تک کا بلاسود جبکہ پچاس لاکھ روپے تک کا کم شرح سود پر قرض مل سکے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…