پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

صورتحال کنٹرول سے باہر۔۔۔!!! مکینوں کو فوری علاقہ خالی کرنے کا حکم ،ہوٹل بند کر دئیے گئے

datetime 20  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی )ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی بڑھنے لگی ، آزاد کشمیر کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، ناران اور بابو سر ٹاپ پر بھی برف روئی کے گالوں کی طرح برسنے لگی،علاقے کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔

آزادکشمیر میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد پہاڑوں نے برفانی دو شالے اوڑھ لئے ، لوگوں نے گرم کپڑے نکال لئے ، ناران میں پہاڑ بھی برف سے ڈھک گئے ہیں۔ترجمان این ایچ اے کے مطابق بابو سر ٹاپ پر اب تک آٹھ انچ تک برف پڑ چکی ہے ،مکینوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، علاقے میں تمام ہوٹل بند کر دیئے گئے ہیں ، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کاغان اور ناران میں شدید برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ترجمان این ایچ اے کے مطابق بابو سر ٹاپ کی بندش سے نیشنل گیمز کی مشعل کا خیبر پختونخوا میں داخلہ مشکل ہو گیا ، نیشنل گیمز کی گلگت سے آنیوالی مشعل ہفتہ کی صبح بابو سر ٹاپ پر وصول کی جانی تھی، ذرائع کے مطابق اس وقت ناران کے ہوٹلوں میں اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیدار اور سرکاری افسروں سمیت درجنوں افراد مقیم ہیں۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی پارہ نیچے آنے لگا ،تاہم کراچی میں گرمی رنگ دکھا رہی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان ہے ، پہاڑوں پر مزید برفباری بھی ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…