اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما حافظ حسین احمد نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار انہوں نے کہا تھا کہ یہ چھوٹے چھوٹے معصوم بچے لے کر آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ کل وہ بڑے پریشان تھے کہ ان معصوم بچوں کی داڑھیاں کہاں سے آئی ہیں، پشاور میں ہزاروں لوگ جمع تھے، حافظ حسین احمد نے کہا کہ
ان کا شناختی کارڈ بھی چیک کر سکتے ہیں اور زرتاج گل صاحبہ جس انداز میں بھی اپنا اطمینان کر سکیں کہ وہ بچے بالغ ہیں یا نہیں، انشاء اللہ بچے نہیں ہوں گے 18 سال کے ہوں گے اور ان کے پاس شناختی کارڈ بھی ہو گا اور وہ ووٹر بھی ہوں گے یہ جس طرح چاہیں اپنی تسلی کر لیں۔ پروگرام کے دوران موجود تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے حافظ حسین احمد کی اس بات پر صرف مسکرانے پر ہی اکتفا کیا۔