اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن میں 3گروپس بننے کا انکشاف ،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ ن لیگ میں تین گروپس بن چکے ہیں۔ایک گروہ وہ ہے جو نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوا ہے اور دوسرا اگروپ شہباز شریف کے ساتھ ہے جو سمجھتا ہے کہ ہمیں حالات کے دھارے کے ساتھ چلنا چاہئے۔جب کہ تیسرا گروپ جو ہمیشہ سے بیچ میں رہا ہے
اور اب زیادہ ابھر کر سامنے آ رہا ہے، وہ لڑائی جھگڑے یا طاقت کے ساتھ ٹکراؤ پر یقین نہیں رکھتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ یا پیپلز پارٹی کی جماعت ایک دوسرے پر اعتماد نہیں کرتےاور بھی کئی لوگوں کو خیال ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمن کو آگے کیا جائے تو ان کا اصل ایجنڈا کیا ہے۔غلام مصطفیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے کارکنان نواز شریف کے کہنے پر باہر نہیں نکلیں گے کیونکہ اب نواز شریف اور ان کے خاندان پر کئی الزامات ہیں۔