لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے اہم اجلاس میں چیئرمین راجا ظفر الحق، سینیٹر پرویز رشید اور محمد زبیر سمیت کئی مر کزی قائدین ’’غائب‘‘ پرویز رشید اور محمد زبیر نے اجلاس میں نہ بلائے جانے کی تصدیق کردی۔ ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز لاہور میں اہم اجلاس میں ن لیگ میں واضح تقسیم نظر آئی ہے۔ ن لیگ کے چیئرمین راجا ظفرالحق، پرویز رشید،
مرتضیٰ جاوید عباسی اور محمد زبیر سمیت اہم ترین رہنمائوں کو مدعو نہیں کیا گیا۔ شیزا خواجا اور جاوید لطیف بھی غیر حاضررہے۔ دوسری جانب سینیٹر پرویز رشیدکاکہنا ہے مجھے پارٹی اجلاس میں بلایا نہیں گیا، کیسے چلا جاتا؟ دعوت نہ دینے کی کیا وجوہات ہیں میں نہیں جانتا۔ سابق گورنر سندھ زبیر عمر نے کہا کہ پارٹی اجلاس میں بلانا یا نہ بلانا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔