بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

خورشید شاہ کا داماد وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ بھی نیب کے شکنجے میں ،سنگین الزامات نے پی پی رہنما کی مشکلات بڑھا دیں

datetime 6  اکتوبر‬‮  2019 |

سکھر(اے این این ) نیب نے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کے خلاف چنگیوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی غیر قانونی ٹیکس وصولی کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔نیب ذرائع کے مطابق مائینز اینڈ منرل لے جانے والی گاڑیوں پر رائیلٹی ٹیکس 8 روپے۔

ایکسائز ٹیکس 5 روپے فی ٹن مقرر ہے لیکن چنگیوں پر مایئنز اینڈ منزل والی گاڑیوں سے 100 سے 150 روپے تک فی ٹن وصول کیا جاتا رہا ہے۔ گزشتہ 12 سال سے چنگیوں سے غیر قانونی طور اضافی ٹیکس وصول کیا جاتا رہا ہے،ٹھیکیداروں کی جانب سرکاری خزانے میں ایک روپے فی ٹن جمع کرائے جاتے تھے،محکمہ اینٹی کرپشن نے گزشتہ روز اروڑ چنگی پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر اضافی ٹیکس لینے والے 3 افراد کو گرفتار کرکے تمام ریکارڈ تحویل میں لیا تھا۔نیب ذرائع کے مطابق اویس شاہ اروڑ میں پہاڑی پتھر اور بجری لے جانے والی گاڑیوں سے غیر قانونی اضافی ٹیکس وصولی کے کاروبار میں ملوث ہیں، غیر قانونی طور پر لیے جانے والے اضافی ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقم صوبائی وزیر اویس قادر شاہ کے حصے میں جاتی ہے۔واضح رہے کہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کے داماد بھی ہیں، ان پر آمدن سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں بھی نیب انکوائری جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…