پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کی وباء بڑے پیمانے پر پھیل گئی،ہزاروں افرادمتاثر،ڈرپس کاسٹاک کم پڑ گیا،صورتحال تشویشناک

datetime 4  اکتوبر‬‮  2019 |

خیبرپختونخوا/ لاہور(این این آئی)  ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز انتہائی تیزی کیساتھ اضافہ ہونے لگا، ناکافی حکومتی اقدامات کے باعث مریض، ان کے عزیز و اقارب اور عوام تشویش کا شکار ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے ڈینگی کے 110 نئے مریضوں کو ہسپتالوں میں لایا گیا جس کی وجہ سے کل مریضوں کی تعداد 4117 ہوگئی ہے۔

صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت 203 مریض زیرعلاج ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نئے مریضوں میں سے 34 پشاور کے رہائشی ہیں، اس طرح پشاور سے تعلق رکھنے والے مریضوں کی کل تعداد 2004 ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مانسہرہ اور مردان سے تعلق رکھنے والے 13/13 مریضوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ صوابی کے 11رہائشیوں میں بھی ڈینگی کے مرض کی تصدیق کی گئی ہے۔دستیاب اعداد وشمار کے مطابق شانگلہ سے سات، ڈی آئی خان اور کوہستان سے پانچ / پانچ مریضوں میں ڈینگی کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ 217 نئے مریضوں کو مختلف وسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔سرکاری اعداد و شمارکے مطابق راولپنڈی کے 169، لاہور کے 14، شیخوپورہ کے تین، ملتان کے چار، مظفر گڑھ کے پانچ، گجرات کے پانچ، حافظ آباد کے ایک، سیالکوٹ کے ایک، پاکپتن کے دو، سرگودھا کے تین، لیہ کے ایک، اٹک کے ایک، ساہیوال کے پانچ، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایک، جھنگ کے ایک اور میانوالی کے ایک شہری میں ڈینگی وائرس پائے جانے کی تصدیق کے بعد علاج معالجے کیلئے مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ ہسپتال سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق صحت یابی کے بعد 178 مریضوں کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد، گوجرانوالہ، جہلم اورمنڈی بہاؤ الدین سے کسی نئے مریض نے ہسپتالوں کا رخ نہیں کیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق پنجاب میں زیر علاج مریضوں میں سے 6کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ (DEAG) کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رواں سال یکم جنوری سے تین اکتوبر تک ڈینگی کی وجہ سے 9 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پنجاب کے محکمہ صحت کے مطابق رواں سال ڈینگی سے متاثرہ 4547 مریضوں نے ہسپتالوں کا رخ کیا جن میں سے 3925 صحتیابی کے بعد اپنے گھروں کو واپس بھی جا چکے ہیں جبکہ باقی زیرعلاج ہیں۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کو لگنے والی ڈرپس کاسٹاک کم پڑ گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…