ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان اسلام آباد نہ آئیں ،یہاں ڈینگی پھیلا ہوا ہے ،کہیں کاٹ نہ لے ،شیخ رشید نے مشورہ دیدیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو غفور حیدری کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ پنڈی اسلام آباد میں ڈینگی موجود ہے، مولانا وہیں رہیں تو اچھا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں کا موسم چل رہا ہے مجھے نہیں معلوم کہ کس کی گرفتاری ہونی ہے، بلاول نے کہا کہ وہ مراد علی شاہ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

میری کوشش ہوگی ایسا نہ ہونے دیا جائے، بلاول کو ٹائم لگے گا وہ بچہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جو طعنے دیتے ہیں انہیں کہتا ہوں کہ چین سے بلٹ ٹرین پر بات کروں گا، عمران خان کے دور میں ہم بلٹ ٹرین بھی چلائیں گے۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کشمیر کیلئے لڑا ہے، مودی نے جو قدم لیا ہے اس سے وہ پھنس گیا ہے، عمران خان میرا دوست ہے، میری آج بھی اس سے ملاقات ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…